مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتے کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 18 لاکھ 18 ہزار 513 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 179 کروڑ 91 لاکھ 57 ہزار 486 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے تین ہزار 614 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 40 ہزار 559 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.09 فیصد ہے۔ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ New Corona Cases in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
قومی راجدھانی دہلی میں اس دوران کورونا کے کیسز کم ہو کر 860 ہوگئے ہیں جبکہ مزید 251 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس وبا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد 1835641 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی تعداد 26140 ہے۔ آندھرا پردیش میں 88 فعال کیسز کے کم ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 661 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2303361 ہو گئی ہے۔ اموات کی تعداد 14729 پر مستحکم ہے۔
گجرات میں فعال کیسز کم ہو کر 566 ہو گئے ہیں اور اب تک 1212011 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور اموات کی تعداد 10938 ہے۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے 84 فعال کیسز کم ہو کر 422 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1137293 ہوگئی ہے اور اس دوران اموات کی تعداد ایک بڑھ کر 14034 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 274 ہو گئے ہیں اور وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 40 ہزار 646 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 17723 ہو گئی ہے۔
یو این آئی