بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6915 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی کے ساتھ اب کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 31 ہزار 45 تک پہنچ گئی ہے۔ New Corona Cases in India
اس دوران وبا کی وجہ سے 180 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جو کل درج کی گئی تعداد 119 کے مقابلے زیادہ ہے۔ نئی اموات کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک 514023 تک پہنچ گئی ہے۔ New Covid Death in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
منگل کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد چار کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 550 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 16864 گذشتہ 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے درمیان اب فعال کیسز کی تعداد 92472 ہوگئی ہے۔ Total corona Recoveries in India
ملک میں ابھی فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ وہیں شرح اموات 1.20 فیصد پر برقرار ہے۔
کیرالا کورونا کے فعال کیسز میں سر فہرست ہے، جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز کی تعداد 3383 کی کمی کے بعد 27362 پر آ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ 5283 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6406519 ہو گئی ہے جبکہ مزید 49 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اموات کی تعداد 65333 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر ،کورونا کے فعال کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس دوران فعال کیسز 564 سے کم ہو کر 10661 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 967 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7711343 ہو گئی۔ اس وبا سے مزید چار افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 143701 ہو گئی ہے۔
تمل ناڈو میں، اس دوران 648 تک فعال کیسز کم ہو کر 5745 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1013 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3405624 ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 38004 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں فعال کیسز کی تعداد 865 تک کم ہو کر 5661 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1119 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3895452 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 14 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 39950 ہو گئی ہے۔
راجستھان میں کورونا کےفعال کیسز 834 سے کم ہو کر 4135 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1266144 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 9537 پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update: ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد گھٹی
مدھیہ پردیش میں فعال کیسز 3449 ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1024731 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10727 ہے۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال کیسز 388 سے کم ہو کر 6880 پر آ گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 207116 ہو گئی ہے، جبکہ گذشتہ دنوں کورونا سے کوئی موت نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 657 پر مستحکم ہے۔
اتر پردیش میں، کورونا کے فعال کیسز 256 کم ہو کر 3698 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2040668 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین بڑھ کر 23456 ہو گئی ہے۔
آندھرا پردیش میں 525 فعال کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 2325 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2300760 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک اور مریض کی موت سے اموات کی تعداد 14727 ہو گئی ہے۔
یو این آئی