بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 64 ہزار 202 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں بھارت میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 3,48,24,706 ہو گئی ہے۔New Corona cases in India
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 073 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات منگل کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ Total Active corona Cases in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 315 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 4,85,350 ہو گئی ہے۔ Total Covid Death in India
وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز 5 ہزار 753 ہو گئی ہے وہیں ان میں سے کچھ صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in J&K: جموں و کشمیر میں کورونا کے 1966 مثبت کیسز درج
ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کی 155 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ روز 73 لاکھ 8 ہزار 669 خوراکیں دی گئیں جس کے بعد اب تک ویکسین کی 155 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 819 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔