ETV Bharat / bharat

Harsh Vardhan On Brotherhood سماج کو جنت جیسا بنانے کے لیے بھائی چارے کی ضرورت، ہرش وردھن

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 10:31 PM IST

سابق مرکزی وزیر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھائی چارے اور رواداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی سماج کو جنت جیسا بنانے کے لئے لوگوں کو ان اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے اعلیٰ اخلاقی اقدار پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ روحانی تزکیہ پر خصوصی توجہ دینے کی بھی اپیل کی۔۔Harsh Vardhan On Brotherhood

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھائی چارے اور رواداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی سماج کو جنت جیسا بنانے کے لئے لوگوں کو ان اصولوں کو اپنانا ہوگا۔Harsh Vardhan On Brotherhood

الحکمہ فاؤنڈیشن کی 30 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، "آپسی بھائی چارے، رواداری اور عوامی فلاح و بہبود کا جو راستہ الحکمہ فاؤنڈیشن نے گزشتہ تین دہائیوں میں اختیار کیا ہے، اس کی تعریف نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہوگی۔ . آج ہم میں سے ہر ایک کو ان اصولوں کو اپنانا ہوگا تاکہ ہمارے گھر اور معاشرے جنت کا روپ بن جائیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اعلیٰ اخلاقی اقدار پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ روحانی تزکیہ پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری، ہمدردی، حساسیت، محبت اور ایک دوسرے کا احترام ہماری ثقافت کی روح ہے جس کے ذریعے ہم زندگی میں بلندیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔

'سماجی ترقی میں عوامی شرکت" کے عنوان پر منعقد سمینار میں اقلیتی کمیشن کے چیرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے سب سے پہلے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کی تعریف کی اور سامعین سے اپیل کی کہ وہ فاؤنڈیشن کے کام کو ہر سطح تک لے جانے میں تعاون کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: Northeast Conflict شمال مشرق اب تنازعات سے پاک، شاہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.