ETV Bharat / bharat

کیرالہ میں 'نپاہ وائرس' کے انفیکشن پر ضروری اقدامات کیے گئے - مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے ایک خصوصی سافٹ ویئر

کیرالہ میں 'نپاہ وائرس' انفیکشن سے ایک 12 سالہ بچے کی موت کے بعد ریاستی حکومت بہت زیادہ محتاط ہوگئی ہے، مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے ایک خصوصی سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا ہے۔ اس وائرس کے شروعاتی رابطہ میں آئے لوگوں میں سے آٹھ کے نمونوں کی جانچ کا نتیجہ دیر رات تک آنے کی امید ہے۔

کیرالہ میں نپاہ وائرس کے انفیکشن پر ضروری اقدامات کیے گئے

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 10:54 PM IST

ریاست کی وزیر صحت وینا ورگیز نے صحافیوں کو بتایا کہ 'یہاں سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک ادارہ جاتی میڈیکل بورڈ قائم کردیا گیا ہے اور ایسے مریضوں کے اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے ایک خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا جاچکا ہے، جس سے مریضوں کے بارے میں ضروری حکمت عملی بناکر ان کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔

کیرالہ میں نپاہ وائرس کے انفیکشن پر ضروری اقدامات کیے گئے
کیرالہ میں نپاہ وائرس کے انفیکشن پر ضروری اقدامات کیے گئے

انہوں نے بتایا کہ 'کوزی کوڈ میں اس وائرس انفیکشن کا پتہ لگانے کے بعد ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو رات دن کام کرے گا۔ بچے کی موت کے بعد جو ترمیم شدہ رابطے کی فہرست بنائی گئی ہے اس میں 251 لوگ شامل ہیں اور ان میں 129صحت کارکنان ہیں اور ان تمام کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے 38 لوگوں کو زیادہ خطرے والی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس کی جدوجہد نے نوزائیدہ کو ماں سے ملایا

خیال رہے کہ ماور علاقہ کے نزدیک واجہور کے رہنے والے ایک 12سالہ بچے کے 'نپاہ' سے متاثر ہونے کی تصدیق سنیچر کی دیر رات پونے میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے کی تھی اور اس کی موت اتوار کی صبح ہوئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.