نئی دہلی: بھارت کے آپریشن دوست کے تحت زلزلہ زدہ ترکیہ میں مدد کرنے والی 47 رکنی این ڈی آر ایف کی ٹیم جمعہ کی صبح اپنے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ 10 دنوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملک واپس لوٹی ہے۔ باقی 54 رکنی ٹیم جس میں دستے کے سربراہ ہیں راستے میں ہیں اور توقع ہے کہ وہ آج شام تک غازی آباد کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ بھارت نے ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے فوراً بعد آپریشن دوست کے تحت ترکیہ کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا اور فوج کی ایک ٹیم جس یں 60 پیرا فیلڈ اسپتال اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو زلزلہ متاثرین کے بچاؤ کی کے لیے بھیجی، اس کے لیے بھارت نے تقریبا سات طیارہ انسانی امداد کے سامان کے ساتھ بھیجا۔
-
NDRF teams deployed under #OperationDost for #Earthquake #RescueOps in Türkiye returns back.
— NDRF 🇮🇳 (@NDRFHQ) February 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
NDRF worked hard in contributing to alleviate the huge tragedy in Turkey’s earthquake. #TurkeySyriaEarthquake #SavingLivesAndBeyond 🇮🇳@PMOIndia@HMOIndia@MEAIndia@PIBHomeAffairs pic.twitter.com/jrjkKrQvzk
">NDRF teams deployed under #OperationDost for #Earthquake #RescueOps in Türkiye returns back.
— NDRF 🇮🇳 (@NDRFHQ) February 17, 2023
NDRF worked hard in contributing to alleviate the huge tragedy in Turkey’s earthquake. #TurkeySyriaEarthquake #SavingLivesAndBeyond 🇮🇳@PMOIndia@HMOIndia@MEAIndia@PIBHomeAffairs pic.twitter.com/jrjkKrQvzkNDRF teams deployed under #OperationDost for #Earthquake #RescueOps in Türkiye returns back.
— NDRF 🇮🇳 (@NDRFHQ) February 17, 2023
NDRF worked hard in contributing to alleviate the huge tragedy in Turkey’s earthquake. #TurkeySyriaEarthquake #SavingLivesAndBeyond 🇮🇳@PMOIndia@HMOIndia@MEAIndia@PIBHomeAffairs pic.twitter.com/jrjkKrQvzk
ڈپٹی کمانڈنٹ دیپک تلوار کی قیادت میں این ڈی آر ایف کی 47 رکنی ٹیم جو جمعہ کی صبح واپس آئی تھی اس میں پانچ رکنی خواتین عملہ بھی شامل تھا، جسے 7 فروری کو ترکیہ بھیجا گیا تھا۔ 47 رکنی ٹیم این ڈی آر ایف ان 101 اہلکاروں میں شامل تھی جنہیں ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے چار رکنی ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ دو الگ الگ بیچوں میں ترکیہ روانہ کیا گیا تھا۔ ترکیہ میں 6 فروری کو بڑے زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس نے تباہی مچا دی تھی۔ آپریشنل دوست کی تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے، ڈپٹی کمانڈنٹ دیپک تلوار نے اے این آئی کو بتایا کہ این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے ملک میں سخت موسمی حالات کے باوجود زلزلہ زدہ ترکیہ میں اپنی 10 دن کی مصروفیات کے دوران دو بچوں کو ملبے سے بچایا اور 85 لاشوں کو نکالاگیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہم 7 فروری کو وہاں پہنچے تو ترکیہ میں موسم بھارت کے مقابلے بہت سرد تھا۔ ہمارے فوجی ترکیہ کے اڈانا ہوائی اڈے سے تقریبا 150 کلومیٹر دور دو مخصوص مقامات پر آپریشن میں مصروف تھے۔ جہاں بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے معجزانہ طور پر ایک چھ سالہ بچی کو بچایا اور سرخیوں میں جگہ بنائی، اس جرات مندانہ بچاؤ کا سہرا ڈاگ اسکواڈ 'رومیو' اور 'جولی' کو جانا چاہیے، جو این ڈی آر ایف کے ڈاگ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔این ڈی آر ایف نے اپنے قیام کے بعد سے چوتھی بار غیر ملکی سرزمین پر اپنا کام کامیابی سے مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
- Operation Dost آپریشن دوست کے تحت بھارت مشکل وقت میں ترکیہ اور شام کی مدد کررہا ہے
- Turkish Ambassador Thanks India ترک سفیر نے مشکل وقت میں اپنے ملک کی امداد کرنے پر بھارت کا شکریہ ادا کیا
این ڈی آر ایف جسے 2006 میں تشکیل دیا گیا تھا، پہلی بار 2011 میں جاپان میں ایک بین الاقوامی ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا گیا تھا، اس کے بعد 2014 میں بھوٹان بھیجا گیا اور 2015 میں نیپال کا زلزلہ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، یہ چوتھا بین الاقوامی ڈیزاسٹر ریسکیو آپریشن تھا جب این ڈی آر ایف ٹیم کو زلزلہ زدہ ترکیہ کی مدد کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کا ایک زبردست زلزلہ آیا، جس کے بعد آفٹر شاکس کا ایک سلسلہ آیا جس سے دونوں ممالک میں بڑی تباہی، جانوں کا نقصان اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔