ETV Bharat / bharat

Table Top Exercise on Earthquake زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ پر ڈوڈہ میں این ڈی آر ایف کی ٹیبل ٹاپ مشق - این ڈی آر ایف نے ٹیبل ٹاپ مشق کا انعقاد کیا

زلزلہ، لینڈ سلائیڈنگ اور آتشزدگی کے واقعات کے وقت بچاؤ کی تیاریوں کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ذریعہ اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں موک ڈرل کا انعقاد کیا جائے گا۔ Table Top Exercise on Earthquake

این ڈی آر ایف نے ڈوڈہ میں زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ پر ٹیبل ٹاپ مشق کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 12:52 PM IST

ڈوڈہ: این ڈی آر ایف نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈوڈہ کے افسر ڈاکٹر روی کمار بھارتی کی صدارت میں زلزلوں اور لینڈ سلائیڈنگ پر ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز (ٹی ٹی ای) کا انعقاد کیا۔ زلزلہ اور لینڈ سلائیڈنگ پر ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف پولیس، سی آر پی ایف اور لائن ڈپارٹمنٹس کے ایچ او ڈی کے افسران نے شرکت کی۔ بتادیں کہ زلزلہ، لینڈ سلائیڈنگ اور آگ لگنے کے واقعات کے وقت بچاؤ کی تیاریوں کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ذریعہ سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں موک ڈرل کا انعقاد کیا جائے گا۔ مشق کے پہلے دن نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا جو زلزلے یا لینڈ سلائیڈنگ کے بعد محفوظ رہنے میں مددگار ہے۔NDRF conducts Table Top exercise on Earthquake & Landslide in Doda

مزید پڑھیں:۔ این ڈی آر ایف کے جانب سے این سی سی ٹیم کو تربیت

قبل ازیں اسسٹنٹ کمانڈنٹ، 13ویں بٹالین این ڈی آر ایف جاوید اقبال نے بھارت میں این ڈی آر ایف کی ساخت اور اس کی صلاحیتوں، ہر قسم کی قدرتی آفات اور انسان ساختہ آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والی مشینوں کی فہرست وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے سجھایا۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی آفت کے دوران اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ بچاؤ کے اقدامات کے لیے رسپانس ٹائم کو کم کیا جا سکے کیونکہ ضلع ڈوڈہ زلزلہ زدہ علاقوں میں آتا ہے۔ اجلاس میں رسپانس ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن کی تیاری کے پلان اور ہائی شدت والے زلزلوں اور دیگر آفات کے دوران جان و مال کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈر ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے سوالات کے جوابات دیئے۔ سیٹلائٹ فون، ہیلی پیڈز کی افادیت، میڈیکل انفراسٹرکچر اور رسپانس ٹیم، حفظان صحت اور پینے کے پانی کی فراہمی میں میڈیا کے کردار، ضلع میں بے مثال آفات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور تربیت پر بھی بات چیت ہوئی۔ دیگر لوگوں میں ایس ای جے ایس ڈی ایس پی آپریشنز ڈوڈہ، ایس ای پی ایم جی ایس وائی اسسٹنٹ کمانڈنٹ 13 ویں بی این این ڈی آر ایف اے سی ڈی ڈوڈہ، سی ایم او ڈوڈہ، ڈی آئی او ڈوڈہ ڈی پی او ڈوڈہ، اے ایس آئی یو ٹی ڈی آر ایف اور دیگر افسران اور لائن ڈپارٹمنٹس کے اہلکار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.