دہلی: دروپدی مرمُو آج دوپہر دارالحکومت دہلی پہنچی تھیں۔ جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ 'دروپدی مرمُو جی سے ملاقات ہوئی۔ انہیں صدارتی امیدوار بنانے پر سماج کے تمام طبقات نے خیر مقدم کیا ہے۔ زمینی مسائل کے بارے میں ان کی سمجھ اور بھارت کی ترقی کے لیے ان کا وژن غیر معمولی ہے'۔
قبل ازیں، یہاں پہنچنے پر دروپدی مُرمو کا ہوائی اڈے پر دہلی کے ریاستی بی جے پی صدر آدیش گپتا، رکن پارلیمان منوج تیواری اور رمیش بدھوری سمیت پارٹی کے تمام رہنماؤں نے استقبال کیا۔ دروپدی مُرمو مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت، قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا، ثقافت اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چُگ کے ساتھ دارالحکومت آئیں۔ ذرائع کے مطابق دروپدی مُرمو جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Draupadi Murmu NDA's presidential candidate: دروپدی مُرمو این ڈی اے کی صدارتی امیدوار