ETV Bharat / bharat

نتیش کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کا اجلاس - نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کے لیڈر موجود

بہار میں این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے امیدواروں میں کانٹے کی ٹکر کے درمیان آگے کی حکمت عملی پر بات چیت کے لئے وزیراعلی نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کے بڑے لیڈروں کی گزشتہ دو گھنٹے سے میٹنگ ہوئی۔

nitish kumar
فائل
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 10:41 PM IST

ذرائع کے مطابق دونوں اتحاد کے مابین ابھی کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اس سے پیدا شدہ صورتحال میں آگے کی حکمت عملی کیا ہوگی اس پر بات چیت کے لئے جنتادل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کے لیڈر موجود ہیں۔

گزشتہ دو گھنٹے سے جاری میٹنگ میں حکمت عملی پر غور وخوض چل رہا ہے۔ اس میٹنگ میں وزیراعلی نتیش کمار کے علاوہ نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہار امور کے انچارج بھوپندر یادو، جے ڈی یو کے ریاستی ایکزیکیوٹیو صدر اشوک چودھری سمیت بڑے لیڈر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

این ڈی اے خیمہ میں خوشی کا ماحول، آر جے ڈی دفتر کے باہر بھی جشن

خیال رہے کہ 243رکنی بہار اسمبلی کی 131سیٹوں کے نتائج جاری کئے جاچکے ہیں۔ ان میں این ڈی اے 68سیٹیں جیت چکا ہے جبکہ مہاگٹھ بندھن کے امیدوار 58سیٹو ں پر جیت چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.