ETV Bharat / bharat

removal of Maulana Azad From NCERT این سی ای آر ٹی نے مولانا ابوالکلام آزاد کا مضمون ہٹایا

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 9:43 PM IST

نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے 11ویں جماعت کے پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے کچھ چیپٹرز کو ہٹا دیا ہے۔ آزادی پسند رہنما اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا مضمون بھی کتاب سے ہٹا دیا گیا ہے۔

این سی ای آر ٹی نے مولانا ابوالکلام آزاد کا مضمون ہٹایا

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی 11ویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی کتاب سے آزادی پسند رہنما اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا مضمون ہٹا دیا گیا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے گجرات فسادات، مغل دربار، ایمرجنسی، سرد جنگ، نکسل تحریک وغیرہ کے کچھ حصوں کو نصابی کتاب سے ہٹا دیا ہے۔

تاہم این سی ای آر ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال نصاب میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اور نصاب کو گزشتہ سال جون میں معقول بنایا گیا تھا۔ کونسل کے سربراہ دنیش سکلانی نے بدھ کے روز کہا کہ یہ غیر دانستہ غلطی ہو سکتی ہے کہ پچھلے سال کچھ اقتباسات کو حذف کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نظر ثانی شدہ لائن کو اب 'عام طور پر جواہر لعل نہرو، راجندر پرساد، سردار پٹیل یا بی آر امبیڈکر ان کمیٹیوں کی صدارت کرتے تھے' کے طور پر پڑھا جائے گا۔ اس کتاب کے دسویں سبق 'آئین کا فلسفہ' میں جموں و کشمیر کے مشروط انضمام کا ذکر ہٹا دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے سال مولانا آزاد فیلو شپ کو وزارت اقلیتی امور نے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی این سی ای آر ٹی نے گجرات فسادات سے متعلق باب کو اپنی بارہویں درجہ کی نصابی کتابوں سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے علاوہ سرد جنگ اور مغل درباروں پر لکھے ابواب کو بھی ہٹا دیا ہے، ساتھ ہی دسویں جماعت کے سوشل سائنس کے سلیبس سے اردو شاعر فیض احمد فیض کی نظموں کو بھی نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NCERT Drops Content on Gujarat Riots: این سی ای آر ٹی نے اپنی کتابوں سے گجرات فسادات کو ہٹایا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.