ETV Bharat / bharat

Tripura Mulls NCB Wing تریپورہ میں منشیات کے معاملوں کی تحقیقات کے لیے این سی بی ونگ تشکیل دی جائے گی - تریپورہ حکومت

تریپورہ حکومت نے منشیات کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے اگرتلہ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا تحقیقاتی ونگ قائم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔Tripura Mulls NCB Wing

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 27, 2022, 5:28 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا ہے کہ ریاستی حکومت نے منشیات کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے اگرتلہ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا تحقیقاتی ونگ قائم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔Tripura Mulls NCB Wing

کانگریس کے ایم ایل اے سدیپ رائے برمن کی توجہ دلانے کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ساہا نے کہا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 19 سنگین مقدمات کو حال ہی میں تریپورہ پولیس کرائم برانچ کے تحت تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے حوالے کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں نوجوانوں اور طلباء میں منشیات کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور تریپورہ پڑوسی بنگلہ دیش اور دیگر ہندوستانی ریاستوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے راہداری بن گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 'فل باڈی اسکینر (ممنوعہ اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کی اسکیننگ کے لیے) خریدنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ فی الحال انسداد منشیات کی کارروائیوں میں چھ خصوصی تربیت یافتہ کتے استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ حکومت منشیات کی لت کو ختم کرنے کے لیے مزید آلات کی خریداری کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔' وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2010 سے اب تک انسداد منشیات مہم میں 291 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2020 میں 557 مقدمات، 2021 میں 352 مقدمات اور 690 گرفتاریاں جبکہ اس سال اب تک 399 مقدمات درج اور 542 گرفتار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: President Murmu Likely To Lay Foundation صدر مرمو تریپورہ میں ڈیجیٹل میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.