کپواڑہ: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ڈی ڈی سی نشست درگمولہ کے لئے ووٹوں کی گنتی پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی صبح نو بجے شروع ہوئی اور چار مرحلہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں 10 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی کی۔ ووٹنگ کی شرح 32 فیصد درج کی گئی۔ اس دوران حمایت یافتہ امیدوار نے پی سی حریف امیدوار کو شکست دیکر 45 ووٹوں سے آمینہ مجید نے جیت درج کی۔ آمینہ مجید کی جیت سے مذکورہ علاقہ میں خوشی کا ماحول بن گیا اور لوگوں نے ڈھول بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کامیاب امیدوار کے حق میں نعرے بازی کی۔ NC backed candidate wins DDC Drugmulla by 45 votes
مزید پڑھیں:۔ J&K DDC Repoll Results ڈی ڈی سی انتخابات نتائج، حاجن اے اور درگمولہ میں آزاد امیدوار کامیاب
دریں اثناء ڈی ڈی سی رکن آمینہ کی جیت پر نیشنل کانفرنس نے جشن منایا۔ اس موقع پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سابق وزیر میر سیف اللہ اور ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ قیصر جمشید لون بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ آمینہ مجید کو گھر جاکر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اپنے دم پر حکومت بنائے گی اور پیپلز کانفرنس کا یہاں پر نام و نشان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ بیدار ہوچکے ہیں اور وہ نیشنل کانفرنس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کروائے تاکہ عوام کو صحیح نمائندہ مل سکے۔