نئی دہلی: بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار ہفتہ سے جاپان کے پانچ روزہ دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ جاپانی بحریہ کے بین الاقوامی فلیٹ ٹیسٹنگ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ جاپانی بحریہ نے اپنے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اس تقریب کا اہتمام کیا ہے۔Navy chief begins 5day visit to Japan
بحریہ کے سربراہ 07 اور 08 نومبر کو یوکوہاما میں منعقد ہونے والے 18ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں بطور مبصر شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی فلیٹ انسپیکشن ایونٹ اور نیول سمپوزیم میں شرکت کے علاوہ ایڈمرل کمار ہندوستان، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کی بحریہ کے درمیان مالابار مشق کے افتتاحی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ مالابار مشق 1992 میں شروع ہوئی تھی اور اس کے 30 سال مکمل ہو رہے ہیں۔
دورے کے دوران ایڈمرل کمار اپنے ہم منصبوں اور مختلف ممالک کے وفود کے سربراہوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز شیوالک اور کامروتا بھی بین الاقوامی بیڑے کے معائنہ اور مالابار مشق میں حصہ لینے کے لیے یوکوسوکا پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Top Army commanders Conference آرمی کی اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس 7 نومبر ہوگی
یواین آئی