ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں 2 جنوری کو ایک ساتھ کورونا ویکسن کا ڈرائی رن - صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت

مرکزی حکومت نے جمعہ کو ملک گیر سطح پر کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل کا مقصد کورونا کی ٹیکہ کاری کی مشق کرنا اور ٹیکہ کاری میں آنے والے چیلنجز اور مشکلات کی نشاندہی کرنا ہے۔

nationwide dry run of covid 19 vaccine from january 2
2 جنوری کو پورے ملک میں ایک ساتھ کورونا ویکسن کا ڈرائی رن
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 7:16 PM IST

مرکزی حکومت نے ملک کی چار ریاستوں میں کورونا ویکسن کے ڈرائی رن کی کامیابی کے بعد اب 2 جنوری کو ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈرائی رن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا ویکسن کے ڈرائی رن کی پوری تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسیپل سکریٹریوں (صحت) اور دیگر طبی افسروں کے ساتھ اعلی سطحی میٹنگ کی اور کورونا کی ویکسن کے ڈرائی رن کےلئے نشاندہی کی گئی سبھی سائٹ پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ڈرائی رن میں ٹیکا کاری سے جڑے پورے عمل کو اس طرح سے انجام دیا جاتا ہے جیسے حقیقت میں ٹیکا کاری کی مہم چلائی جارہی ہو۔

اس سے ٹیکاکاری کا پورا منصوبہ اور منصوبے کے عمل درآمد میں آنے والی رکاوٹیں کی نشاندہی کی جاتی ہے، ان روکاوٹوں نمٹنے کا راستہ نکالا جاتا ہے۔ اس سے مختلف سطح پر ٹیکاکاری مہم سے جڑنے والے لوگوں کا حوصلہ بھی بڑے گا۔

مزید پڑھیں:

کورونا ویکسین کی منظوری جلد دی جائے گی: مودی

وزارت صحت نے بتایا کہ ڈرائی رن سبھی ریاستوں کے دارالحکومت میں کم از کم تین سائٹ پر ہوگا۔ کچھ ریاستیں ان علاقوں کو بھی ڈرائی رن میں شامل کریں گی،جو دوردراز ہوں اور جہاں سامان کے نقل و حمل میں مشکل ہو۔

ممکن ہے کہ مہاراشٹر اور کیرالہ اپنی دارالحکومت کے علاوہ دیگربڑے شہریوں میں بھی ڈرائی رن کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.