بارامولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارامولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی بوائز ہائیر سکینڈری اسکول میں نیشنل اسپورٹس ڈے منایا گیا، یہ پروگرام ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند اور دیگر کھلاڑیوں کی یاد میں منایا گیا۔ اس پروگرام میں ایس ڈی ایم اوڑی، ایس ایچ او اوڑی، اسکول کے پرنسپل مشتاق سوپوری، اسکول کے اساتذہ، اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ National sports day celebrated boys higher secondery school uri
مزید پڑھیں:۔ راجوری: نیشنل اسپورٹس ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام
اس دن کے موقع کی مناسبت سے کئی طرح کے کھیل بھی کھیلے گئے جیسے کبڈی، ٹیبل ٹینس، کیرم، چس، کھو کھو، والی بال سمیت دیگر کئی کھیل کھیلے گئے۔ اس پروگرام کے آخر پر کھیل میں جیتنے والے بچوں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔