ETV Bharat / bharat

National Science Day 2023 قومی سائنس دن، کیوں اور کس لیے منایا جاتا ہے۔۔۔۔؟

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 7:40 AM IST

بھارت میں ہر سال 28 فروری کو قومی سائنس دن منایا جاتا ہے۔ سائنس ڈے ملک بھر میں 'رمن ایفیکٹ' کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اس دن سائنسی سرگرمیوں سے متعلق متعدد پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نیشنل سائنس ڈے (سائنس کا قومی دن ) ہر سال 28 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اسی دن بھارت کے عظیم سائنس دان و ماہر طبیعیات سر چندر شیکھر وینکٹ رمن کے ذریعہ دریافت رمن ایفیکٹ کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس دریافت کا اعلان 28 فروری 1928 میں کیا گیا تھا۔ جس کے لیے چندر شیکھر کو 1930 میں طبیعیات کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ تب سے بھارت میں ہر سال اس دن کسی سائنسداں کو اعزاز دیا جاتا ہے۔

سائنس ڈے منانے کی وجہ۔۔۔۔

لوگوں میں سائنسی فکر کو فروغ دینے کے لئے تاکہ وہ سائنس کی کامیابیوں کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔

انسانی فلاح و بہبور کے لئے سائنس کس طرح کی تبدیلی پیدا کر رہا ہے، ان حصولیابیوں اور کوششوں کا مظاہرہ کرنا۔

تحقیقات اور تجربات کے لئے نئے طلبہ کو ترغیب دینا۔

سائنس کی ترقی کے لئے نئی ٹیکنالوجیز کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے اس پر غور کرسکیں۔ سائنسی مزاج کے حامل شہریوں کو آگے بڑھانا۔

سائنس اور ٹکنالوجی کو فروغ دینا۔

ہر سال 28 فروری کو ہی کیوں منایا جاتا ہے۔۔۔؟

ڈاکٹر سی وی رمن نے باضابطہ طور پر 28 فروری 1928 کو رمن ایفکٹ کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ اس دریافت پر انہیں 1930 میں نوبل انعام دیا گیا تھا۔ اسے نیشنل کونسل برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی مواصلات نے تجویز کیا تھا۔ حکومت ہند نے اس تجویز کو قبول کیا اور 1987 سے سائنس ڈے منانے کا اعلان کیا گیا۔

رمن ایفکٹ کیا ہے؟

جب روشنی کی لہر مائع (لکویڈ) سے نکلتی ہے تو اس کا کچھ حصہ ایک سمت میں بگڑ جاتا ہے۔ یہ آنے والی روشنی کی لہر کی سمت سے مختلف ہے۔ ان کی تحقیق کی وجہ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سمندر میں پانی کا رنگ نیلا لگتا ہے۔ رمن ایفکٹ فوٹوون ذرات کی لچکدار تقسیم کے متعلق ہے۔

ڈاکٹر سی وی رمن کا تعارف

ڈاکٹر سی وی رمن سات نومبر 1888 کو برٹش بھارت میں اس وقت کے مدراس پریذیڈنسی (تمل ناڈو) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد ریاضی اور طبیعیات کے پروفیسر تھے۔ سی وی رمن نے مدراس کے پریذیڈنسی کالج سے بی اے اور اسی کالج سے طبیعیات میں ایم اے مکمل کیا۔سی وی رمن کو سرکاری ملازمت ملی اور انہوں نے سائنس کے میدان میں اپنا کیریئر بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مختلف سائنسی مقابلوں میں حصہ لیا اور انہیں حکومت ہند کے محکمہ خزانہ نے اسکالرشپ کے لئے منتخب کیا۔انہوں نے انڈین ایسو سی ایشن فار کلٹیویشن آف سائنس اور کلکتہ یونیورسٹی کی لیبارٹریوں میں تحقیق جاری رکھی۔انہوں نے اسٹیل کے اسپیکٹرم، اسٹیل حرکیات کے بنیادی مسائل، ہیروں کی ساخت اور خصوصیات اور بہت سارے مواد کے نظری سلوک پر تحقیق کی۔ وہ طبلہ اور مریدنگم کی میٹھی آواز کو دریافت کرنے والے پہلے شخص تھے۔حکومت ہند نے انھیں 1954 میں سب بڑے سویلین ایوارڈ یعنی بھارت رتن سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.