آندھراپردیش میں جگن موہن ریڈی، وائی ایس آر کانگریس، تلنگانہ میں چندرشیکھرراو ٹی آر ایس، بنگال میں ممتا بینرجی، ترمول کانگریس، تمل ناڈو، ڈی یم کے، ان علاقائی پارٹیوں نے اپنی اپنی ریاست میں اپنا دبدبہ رکھتے ہوتے اقتدار میں قائم ہیں۔
عوام قومی پارٹیوں کے علاوہ علاقائی پارٹیوں پر اعتماد کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں قومی سیاسی پارٹیاں خاص کر کانگریس اور بی جے پی اپنا وجود کھو رہی ہیں۔
عبد القیوم انعامدار نے مزید کہا کہ ریاست کرناٹک میں جنتادل سیکولر پارٹی واحد ایسی ریاستی پارٹی ہے جو بی جے پی کو روک سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ہوں یا پھر بلدی انتخابات عوام کو چاہیے کہ وہ اپنا ووٹ جنتادل سیکولر پارٹی کے حق میں دیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی و جنتادل سیکولر پارٹی کے صدر کمار سوامی کی قیادت میں ریاست کرناٹک میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کو عوام جانتی ہے اور جنتادل سیکولر پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔