ETV Bharat / bharat

قومی اقلیتی کمیشن نے سُلی ڈیلز معاملہ پر نوٹس جاری کیا - قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید

قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے سلی ڈیلز معاملہ میں غازی آباد پولیس کے سُپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے 7 روز کے دوران تفصیلات طلب کی گئی ہیں.

قومی اقلیتی کمیشن نے سُلی ڈیلز معاملہ پر نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 6:48 AM IST

بتایا جارہا ہے کہ اس کے پیچھے ان کا مقصد ان مسلم خواتین کی آواز کو دبانا ہے جو سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں کیونکہ وہ تو یہی سوچتے ہیں کہ مسلم خواتین ایک مظلوم اور گھر پر بیٹھی پٹی پٹائی عورت ہے، گھروں میں چولہا ہی سنبھالتی ہیں لیکن یہاں وہ غلط ثابت ہورہے ہیں اس لیے انہیں لگتا ہے کہ یہ کیسے سوشل میڈیا پر بول رہی ہیں انہیں چپ کرایا جائے.

قومی اقلیتی کمیشن نے سُلی ڈیلز معاملہ پر نوٹس جاری کیا
قومی اقلیتی کمیشن نے سُلی ڈیلز معاملہ پر نوٹس جاری کیا
قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کی سوشل میڈیا پر نیلامی کرنے والی اپلیکیشن سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لیے اب تک اس پر دہلی پولیس کی کیا کارروائی کی گئی ہے اس کی تفصیل مانگی ہے. اس نوٹس میں لکھا ہے کہ کنال شرما او شرنگی یادو کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے؟ اس کی تفصیل فراہم کریں. سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کی نجی جانکاری پھیلانے والے کتنے افراد اب تک گرفتار کیے جاچکے ہیں؟ جن لوگوں کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف کن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے؟ سلی ڈیلز اپلیکیشن بنانے والے شخص کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے؟ اب تک اس طرح کے کتنے معاملے درج کیے گیے ہیں اور ان کے خلاف کیا کچھ کارروائی کی گئی ہے؟ کیا متنازعہ مواد سوشل میڈیا سے ہٹایا جاچکا ہے؟ اور اس معاملے پر کیا کارروائی کی جارہی ہے؟ دراصل گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر متعدد مسلم خواتین کی تصویروں کے ساتھ ایک اوپن سورس ایپ بنائی گئی اس ایپ کا نام 'سلی فار سیل' رکھا گیا. اس ایپ پر نہ صرف مسلم خواتین کی تصاویر چسپاں تھی بلکہ ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی معلومات بھی موجود تھی، جب کہ ایپ کے اوپر لکھا تھا کہ 'فائنڈ یور سلی ڈیل' مانو جیسے مسلم خواتین کا کوئی بازار لگا ہو جس میں خواتین برائے فروخت دستیاب ہوں. اس اپلیکیشن کے خلاف مسلم خواتین نے نوئیڈا کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی خاطر خواہ کارروائی پولیس کے ذریعے نہیں کی گئی.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.