ETV Bharat / bharat

National Flag Distribution: جمعہ کی نماز کے بعد قومی پرچم تقسیم - آل انڈیا مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین

آزادی کے امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کے پیش نظر ضلع بارہ بنکی میں آل انڈیا مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین نے لوگوں میں ترنگا تقسیم کئے اور لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ کرنے کی کوشش کی۔ National flag distribution among the namazi

جمعہ کی نماز کے بعد قومی پرچم تقسیم
جمعہ کی نماز کے بعد قومی پرچم تقسیم
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 4:13 PM IST

Updated : Aug 12, 2022, 8:26 PM IST

بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر منائے جا رہے، آزادی کے امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم میں تمام طبقات کی شمولیت میں اضافے کے مقصد سے آل انڈیا مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین نے جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں میں ترنگا تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسلم طبقے سے اپیل کی کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو کو عید کے جشن کی طرح منائیں۔ آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین نے پیر بٹاون میں واقع مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد نمازیوں میں قومی پرچم تقسیم کئے۔ National flag distribution among the namazi

جمعہ کی نماز کے بعد قومی پرچم تقسیم

مزید پڑھیں:۔ بارہ بنکی: مذہبی پابندی ہٹانے کے لیے آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ مہم چلائے گی

اس دوران لوگوں میں قومی پرچم لینے کے لئے کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگوں نے قومی پرچم لینے کے بعد اعتماد دلایا کہ وہ اپنے اپنے گھروں پر قومی پرچم لگائیں گے اور لوگوں سے ایسا کرنے کی اپیل بھی کریں گے۔ اس موقع پر ایک مقامی شخص نے کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر مکمل طور سے عمل کریں گے اور آزادی کے اس امرت مہوتسو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ وہیں محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین نے کہا کہ مسجد کے سامنے قومی پرچم تقسیمِ کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو اور ہر گھر ترنگا مہم کے پیش نظر لوگوں میں بیداری پیدا کرنا۔

Last Updated : Aug 12, 2022, 8:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.