سرینگر: گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ایک معروف ووڈلینڈ ہاؤس اسکول نے جمعہ کے روز ایک منفرد پہل کرتے ہوئے وادی کا پہلا نجی فٹ بال اور باکس کرکٹ پیچ کو عوام کے لیے کھول دیا۔ اس پیچ کا افتتاح جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سیکرٹری اسپورٹس سرمد حفیظ نے کیا۔ Omar Abdullah Playing Football
قبل ذکر ہے ووڈلینڈ ہاؤس اسکول کا یہ منفرد پہل کھیلوں کی جانب سبھی کو راغب کرنا ہے تاکہ سبھی افراد صحت مند رہ سکیں۔ وہیں اس اسکول کے پیچ پر فٹ بال اور کرکٹ دونوں کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ اس پیچ کو whs اسپورٹس ہب کا نام دیا گیا ہے اور یہاں کوئی بھی شام تین بجے سے رات دس بجے تک کھیلنے آسکتا ہے جبکہ اتوار اور عوامی چوٹیوں کے دوران صبح 6 بجے سے شام 10 بجے تک یہ کھلا رہےگا۔ Valley first private football and box cricket pitch
جہاں ایک طرف اسکول کے بچے اور کھیلوں سے وابستہ افراد اس پہل سے کافی خوش نظر آئے وہیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر بھی پیچ پر کھیلتے نظر آئے۔ اسکول کی ایک طالبہ زویا رشید کا کہنا تھا کہ وہ فخر محسوس کرتی ہیں کہ ان کے اسکول نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ وہیں فٹ بال کوچ ساجد یوسف کا کہنا تھا کہ 'اس سے کھلاڑیوں کو کافی فائدہ ہوگا۔' مشہور بالی ووڈ اداکار میر سرور کا کہنا تھا کہ 'وادی میں شام کو تفریح کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ایسے میں کھیل ایک اہم کردار نبھاتے ہیں۔ کوئی بھی والدین کھیل سے بچوں کو منع نہیں کرےگا۔ میں خود بچوں کو یہاں لایا کروں گا۔' سرمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 'اس سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ اچھی کوشش ہے۔ یہ سب کے لیے ہے۔ اس لیے اس کا سبھی کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔'
یہ بھی پڑھیں: International Footballer Ab Majeed Kakroo: "جدید بخشی اسٹیڈیم سے فائدہ اٹھا کر نوجوان کشمیر کا نام روشن کریں گے"