ETV Bharat / bharat

''بی جے پی سیاسی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے'' - بی جے پی اور ہندوتوا کارکنان

پاپولر فرنٹ کرناٹک کے جنرل سیکرٹری ناصر پاشاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سیاسی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے جو کہ سماج کے لیے ایک خطرہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی سماجی کارکنان کے نام پر سنگھ پریوار کے غنڈوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

popular front of karnataka
popular front of karnataka
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 2:29 PM IST

ریاست کرناٹک میں حال ہی میں ریاستی وزیر کوٹا شرینیواس پوجاری نے وزیر داخلہ ارگا گنیانیندرہ سے اپیل کی تھی کہ بی جے پی اور ہندوتوا کارکنان کے خلاف دائر کئے گئے فرضی مقدمات کو واپس لیں جس کا وزیر داخلہ نے مثبت جواب دیا تھا کہ وہ اس سلسے میں کابینیہ میں بات کریں گے۔

Popular Front of Karnataka

پاپولر فرنٹ کرناٹک کے جنرل سیکرٹری ناصر پاشاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سیاسی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے جو کہ سماج کے لیے ایک خطرہ ہے اور بی جے پی سماجی کارکنان کے نام پر سنگھ پریوار کے غنڈوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے 10 اگست 2021 کے حکم نامہ کا حوالہ دیتے ہوئے پاپولر فرنٹ کے رہنما ناصر پاشاہ نے کرناٹک ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔

مزید پڑھیں:۔ راجستھان: ہجومی تشدد پر پی ایف آئی نے پریس نوٹ ریلیز کیا

واضح رہے کہ حال ہی میں 10 اگست 2021 کو سپریم کورٹ کی جانب سے ایک ہدایت آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 16 ستمبر 2020 کے حکم کے مطابق رجسٹرڈ متعلقہ ازخود رٹ پٹیشنز میں ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر کسی موجودہ یا سابق رکن پارلیمان یا ایم ایل اے کے خلاف کوئی مقدمہ واپس نہیں لیا جائے گا اور اس معاملے میں ہائی کورٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے کیسز کی عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں جانچ کرے، وہ 16 ستمبر 2020 کے بعد چاہے پینڈنگ ہوں یا خارج کردیے گئے ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.