میرٹھ: کانگریس پارٹی میں مغربی اتر پردیش کی کمان سنبھالنے کے بعد نسیم الدین صدیقی نے آج پہلی مرتبہ میرٹھ کا دورہ کیا اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کی۔ ریاست میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جہاں سبھی سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں وہیں کانگریس پارٹی نے بھی اس کی تیاریوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پارٹی کارکنان کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مغربی اتر پردیش کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ اگر صوبے میں ایمانداری کے ساتھ انتخابات ہوئے تو کانگریس پارٹی ایک بڑی جیت درج کرائے گی۔
مزید پڑھیں:۔ UP Municipal Elections کانگریس پارٹی بلدیاتی انتخابات میں عوامی مسائل پر توجہ دے گی، برج لال کھابری
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا سے متاثر ہوکر آج سینکڑوں کارکنوں نے مختلف جماعتوں کو چھوڑ کر کانگریس کی قیادت قبول کی۔ وہیں دوسری جانب انہوں نے سڑک پر نماز ادا کرنے سے متعلق کہا کہ مسلمانوں سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے تنازعہ پیدا ہو۔ انہوں حکومت کو نشانا بناتے ہوئے کہا کہ اگر صوبے میں انتخابات کے دوران ایمانداری سے الیکشن ہوتے ہیں تو کانگریس ایک بڑی جیت درج کر ےگی۔