گجرات کے شہر آنند میں وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو صبح 11 بجے قدرتی کھیتی، فوڈ پروسیسنگ اور زراعت پر مبنی توانائی کے موضوع PM Modi to Address Summit on Agro Food Processing on Thursday پرتین روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ آنند میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس کل سے شروع ہو رہی ہے اور تین دن تک جاری رہے گی۔
وزیر اعظم مسٹرمودی صبح 11 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس میں زیرو بجٹ والی قدرتی کاشتکاری، زراعت کے شعبے کو تبدیل کرنے میں ٹیکنالوجی کا کردار اور زرعی بنیاد پر صاف توانائی جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔
اس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور زراعت وکسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر بھی موجود ہوں گے۔
مزید پڑھیں:بنگلورو:107 ویں انڈین سائنس کانگریس سے وزیر اعظم کا خطاب
مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے ایک پیغام میں کہا، "ہندوستانی زرعی شعبے کے لیے کل ایک خاص دن ہے، جب وزیر اعظم نریندرمودی جی 'نیشنل کنونشن آن نیچرل فارمنگ' کے اختتامی سیشن میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کسانوں سے بات چیت کریں گے۔ آپ سب اس پروگرام کو ضرور سنیں۔'
کانفرنس کے مقام پر پانچ ہزار کسانوں کی موجودگی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے ہزاروں کسان جڑیں گے۔
یواین آئی