بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے کووڈ۔19کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے بھارت کی کوششوں سمیت بھارت اور یوروپی یونین میں کووڈ۔19کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ۔19کی دوسری لہر کے خلاف بھارت کی لڑائی میں فوری طورپر تعاون کے لئے یوروپی یونین اور اس کے اراکین ممالک کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات کا ذکر کیا کہ گزشتہ برس جولائی میں ہوئے ہند۔یوروپی یونین کی چوٹی کانفرنس کے بعد سے آپسی اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے سرے سے تیزی آئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ بھارت۔ یوروپی یونین کے رہنماؤں کا آئندہ 8تاریخ کو ورچول طریقہ سے ہونے والا آئندہ اجلاس بھارت اور یوروپی یونین کے مابین پہلے سے ہی کثیر الجہتی تعلقات کو نئے سرے سے رفتار فراہم کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔
بھارت ۔ یوروپی یونین کے قائدین کی یہ میٹنگ یوروپی یونین27+کے فارمیٹ میں ہونے والی پہلی میٹنگ ہوگی اور اس سے بھارت ۔یوروپی یونین کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں فریقین کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔