مختار عباس نقوی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’ کانگریس کے سینئر رہنما، رکن پارلیمان، بہتر اور شاندار شخص احمد بھائی کے انتقال سے صدمے میں ہوں ۔ان کے کنبے کے تئیں میری تعزیت۔‘‘
واضح رہے کہ احمد پٹیل کا آج صبح ساڑھے تین بجے انتقال ہو گیا۔ وہ قریب ایک مہینے پہلے کورونا متاثر پائے گئے تھے۔