ETV Bharat / bharat

Islam Nagar Changed to Jagdishpur بھوپال سے 13 کلومیٹر دور واقع اسلام نگر اب جگدیش پور نام سے جانا جائے گا - ملک بھر میں نام بدلنے کی سیاست

ملک بھر میں شہروں اور گاؤں کا نام بدلنے کی سیاست بدستور جاری ہے۔ دریں اثناء بھوپال کے اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کر دیا گیا ہے جس کا بھارت سرکار کے گزٹ میں نام داخل کرنے کے بعد مقامی باشندوں کا ملاجلاردعمل سامنے آیا ہے۔

بھوپال سے 13 کلومیٹر دور واقع اسلام نگر اب جگدیش پور نام سے جانا جائے گا

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 9:40 PM IST

بھوپال سے 13 کلومیٹر دور واقع اسلام نگر اب جگدیش پور نام سے جانا جائے گا

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 13 کلومیٹر دور واقع اسلام نگر اب جگدیش پور نام سے جانا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے اس کا نام بدل کر جگدیش پور کردیا ہے۔ صوبے کے گزیٹیر میں بھی نام بدل دیا گیا ہے۔ ہلالی ندی کے کنارے بسا اسلام نگر کا قلعہ بہت خوبصورت ہے جسے سردار دوست محمد خان کے ذریعے تعمیر کروایا گیا تھا، جو اس وقت ریاست بھوپال کی دارالحکومت کہلاتی تھی۔

مسلم مؤرخین کے مطابق بھی اسلام نگر کا نام پہلے جگدیشپور تھا لیکن مقامی لوگوں کے مطابق دوست محمد خان نے جگدیشپور کے بادشاہ کو دھوکے سے مار دیا اور حکومت پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد جگدیش پور کا نام بدل کر اس کا نام اسلام نگر رکھ دیا تھا۔ اسلام نگر میں چمن محل کی تعمیر سردار دوست محمد خان نے 1715 عیسوی میں کروائی تھی اور ساتھ ہی ساتھ رانی محل جو کہ نہایت ہی خوبصورت ہے اس کی بھی تعمیر کروائی تھی۔

وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نریندر سلوجا نے اس معاملے پر کہا کہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے فندہ پنچایت کے سالوں پرانے مطالبے پر فیصلہ لیتے ہوئے آج اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیشپور کردیا ہے۔ جس کے احکام بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے لوگ لمبے عرصے سے اس کا مطالبہ کرتے چلے آرہے تھے۔ نرین الوجہ نے سردار دوست محمد خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوست محمد خان نے جگدیشپور کے بادشاہ کو دھوکے سے قتل کر دیا تھا اور ان کی سیاست پر قبضہ کر لیا تھا۔ اور جگدیشپور کا نام بدل کر اسلام نگر رکھ دیا تھا۔

وہیں دری سلور جہاں نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اس پر اعتراض ہے۔ انہیں اسلام نگر نام سے محبت ہے جگدیشپور نام سے محبت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح سے راجپوت بادشاہ کا دھوکے سے قتل کیا گیا۔ جس پر کانگریس سیاست کر رہی ہے۔ کانگریس کو مغل بادشاہوں سے محبت ہے اور ان کے نام پر رکھے گئے سبھی ناموں سے محبت ہے۔ اس لیے وہ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی راجپوت بادشاہوں کی عزت کرتی ہے۔ اس لیے صوبائی حکومت میں اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیشپور رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا آگے جیسے جیسے دیگر جگہوں کے نام بدلنے کی بات سامنے آئے گی۔ ہم ان جگہوں کے نام ضرور بدلیں گے۔

واضح رہے کہ بھوپال کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ گنور گڑھ کی رانی کملا پتی کے شوہر نظام شاہ کا جب قتل کر دیا گیا تو رانی کملا پتی نے افغان سردار دوست محمد خان سے مدد مانگی اور اس کے بدلے میں ایک لاکھ روپے دینے کی بات کہی تھی۔ جب سردار دوست محمد خان نے رانی کملا پتی کی مدد کی اور اس پر فتح حاصل کی تو رانی کملا پتی نے ایک لاکھ روپے دینے کے بدلے سردار دوست محمد خان کو جگدیش پور کا علاقہ دے دیا۔ جس کے بعد سردار دوست محمد خان نے جگدیش پور میں رانی محل اور چمن محل کی تعمیر کروائی جس کے بعد سے اس جگہ کا نام اسلام نگر پڑ گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.