نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما آسکر فرنانڈیز کو پبلک رہنما قرار دیا۔ ان لوگوں نے ان کی موت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا کے سینئر رکن آسکر فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے پیر کو ایک پیغام میں آنجہانی نائیڈو نے کہا کہ 'وہ کرناٹک کے ایک مقبول رہنما تھے انہوںنےاپنے فرائض کو ایمانداری سے نبھایا'۔
انہوں نے بتایاکہ 'راجیہ سبھا کے سینئر رکن آسکر فرنانڈیز کے انتقال کے بارے میں سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ آپ کرناٹک کے ایک مقبول رہنما تھے جنہوں نے اپنے پارلیمانی فرائض کو ایمانداری سے نبھایا۔ سوگوار خاندان کے اراکین سے دلی تعزیت'۔
ممبر پارلیمان آنجہانی آسکر فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ایشور ان کی آتما کو شانتی دے۔'
کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ 'میں آسکر فرنانڈیز کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔ وہ کانگریس پارٹی میں بہت سے لوگوں کے رہنما اور سرپرست تھے۔ ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کانگریس کو آگے لے جانے میں ان کی شراکت کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا'۔
مزید پڑھیں: سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کا انتقال
ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ 'ہمارے پیارے رہنما آسکر فرنانڈیز کی اچانک اور بے وقت موت کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ وہ بہت محنتی، خوش مزاج اور مقبول تھے اور اس کی وجہ سے وہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کے ایک عظیم رہنما بن گئے۔ انہوں نے کانگریس کے اہم فیصلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک اور خاص طور پر کرناٹک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یو این آئی