ETV Bharat / bharat

''کسانوں کو وہ تمام حقوق دینا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں'' - کرناٹک کسان سنگھ یادگیر

دہلی چلو پید یاترا پر نکلے ناگراج نے کہا کہ 'گذشتہ نو ماہ سے کسان اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کے پاس ان سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔'

Karnataka to Delhi
Karnataka to Delhi
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 11:58 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع باگلکوٹ کے رہائشی ناگراج نے فروری 2021 سے ''دہلی چلو پید یاترا'' چامراج نگر سے اپنا سفر شروع کیا ہے۔ ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں ناگراج کی آمد پر کرناٹک کسان سنگھ یادگیر کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ناگراج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فروری 2021 سے دہلی چلو پید ترا چامراج نگر کرناٹک سے شروع کیا۔ اس یاترا میں وہ تقریبا سات ہزار کلومیٹر تک چلیں گے۔

Karnataka to Delhi

انہوں نے بتایا کہ کرناٹک کے 31 اضلاع سے ہوکر مہاراشٹرا کے شولاپور، مدھیہ پردیش، اترپردیش سے ہوتے ہوئے دہلی جا رہا ہوں۔ اس سفر کا واحد مقصد مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تینوں زرعی قوانین خلاف بیداری پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو وہ تمام حقوق دینا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو مستحکم ہونا ہے تو دیہی سطح پر ترقی کرنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ نو ماہ سے کسان اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کے پاس ان سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔حکومت زرعی قوانین سے متعلق کسی بھی شبہہ کو دور کرنے کے لیے تیار ہے: راج ناتھ

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا کسانوں کے ساتھ جو رویہ ہے وہ غلط ہے۔ مرکزی حکومت کسانوں کے عام حقوق کی بھی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.