ETV Bharat / bharat

ناگور میں ہوئے ہجومی تشدد کا ویڈیو سوشل میڈیا وائرل - भीड़ ने युवक को पकड़कर पीटा

ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک اور واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں بائیک سوار ایک شخص کے ساتھ کچھ لوگ بدتمیزی اور مار پیٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

nagaur mob lynching video viral on social media
ناگور میں ہوئے ہجومی تشدد کا ویڈیو سوشل میڈیا وائرل
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 8:33 PM IST

اطلاع کے مطابق یہ وائرل ویڈیو ریاست راجستھان کے ناگور ضلع کے مکرانا علاقے کا بتایا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف طور پر نظرآرہا ہے کہ ایک شخص اپنی گاڑی لے کر جا رہا ہے۔ اس دوران چند لوگوں نے اس کی گاڑی روک لی اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے مار پیٹ شروع کر دی۔

دیکھیں ویڈیو

مار پیٹ کے دوران کچھ لوگ اس شخص کے ساتھ گالی گلوج بھی کر رہے ہیں۔ وہیں وہ شخص ان تمام لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوا نظر آ رہا ہے، لیکن یہ لوگ اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو سات سے آٹھ روز پرانا ہے۔

ہجومی تشدد کے اس معاملے کو لے کر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مکرانا پولیس تھانے کے انچارج روشن سنگھ سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ، 'جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے وہ ویڈیو ہمارے ہی علاقے کا ہے، لیکن جس شخص کے ساتھ مارپیٹ ہو رہی ہے اس کی جانب سے ہمارے تھانے میں کوئی بھی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'ہم لوگوں کی جانب سے ہی اس پورے معاملے کو لے کر رپورٹ درج کی گئی جبکہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ '

مزید پڑھیں:

روہنی کورٹ میں فائرنگ کے خلاف کل وکلا کی ہڑتال

روشن سنگھ نے بتایا کہ، 'جس شخص کے ساتھ ویڈیو میں مارپیٹ ہو رہی ہے، اس کا کہنا ہے کہ میں کسی طرح سے کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں چاہتا ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.