حیدرآباد: جنوبی ہند سنیما کی معروف فلم آر آر آر (RRR) کے نغمہ ’ناٹو ناٹو‘ (Naatu Naatu) نے گولڈن گلوبز 2023میں تاریخ رقم کی۔ یہ بھارت کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے کیونکہ آر آر آر (RRR) فلم کا نغمہ ’ناٹو ناٹو‘ (Naatu Naatu) گولڈن گلوبز 2023میں ’’اصل نغمہ‘‘ original songکا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹیم RRR کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جب Jenna Ortega نے گولڈن گلوبز کے اسٹیج پر Naatu Naatu کو فاتح قرار دیا۔ لاس اینجلس میں منعقدہ 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی دو مختلف کیٹیگریز میں ’’آر آر آر‘‘ نامزد تھی۔ جن میں بہترین نان انگلش لینگویج فلم اور بہترین آ ریجنل سانگ شامل ہیں۔
-
MM Keeravaani’s #GoldenGlobes2023 acceptance Speech!! ❤️🔥❤️🔥 #RRRMovie #NaatuNaatu pic.twitter.com/9q7DY7Pn5G
— RRR Movie (@RRRMovie) January 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">MM Keeravaani’s #GoldenGlobes2023 acceptance Speech!! ❤️🔥❤️🔥 #RRRMovie #NaatuNaatu pic.twitter.com/9q7DY7Pn5G
— RRR Movie (@RRRMovie) January 11, 2023MM Keeravaani’s #GoldenGlobes2023 acceptance Speech!! ❤️🔥❤️🔥 #RRRMovie #NaatuNaatu pic.twitter.com/9q7DY7Pn5G
— RRR Movie (@RRRMovie) January 11, 2023
گولڈن گلوبز میں Naatu Naatu کا مقابلہ کیرولینا سمیت دیگر مووی سونگز کے ساتھ تھا جن میں بلیک پینتھر، وکانڈا فاریور کا سانگ لِفٹ می اَپ (Lift me up) بھی شامل ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے لاس اینجلس میں میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی موجود تھے، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سری والی بھی تھی۔ انہوں نے ایوارڈ کو ڈائریکٹر راجامولی، اداکار رام چرن اور این ٹی آر جونیئر کے نام وقف کیا۔ ایوارڈ کو قبول کرتے وقت کیراوانی انتہائی جذباتی ہوئے اور کہا: ’’اس باوقار ایوارڈ کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ: یہ ایوارڈ ایس ایس راجامولی کے وِژن کا ہی ایک خاصہ ہے، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر مسلسل یقین بنائے رکھا اور میرے کام کی حمایت کی۔ N.T. راما راؤ اور رام چرن جنہوں نے پوری قوت کے ساتھ اس نغمہ میں رقص کیا۔‘‘
آر آر آر فلم میں این ٹی آر جونیئر، رام چرن، اجے دیوگن، عالیہ بھٹ، شریا سرن، سموتھیرکانی، رے سٹیونسن، ایلیسن ڈوڈی اور اولیویا مورس نے اداکاری کی ہے۔ اس فلم میں دو حقیقی ہندوستانی انقلابیوں، الوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم، کی تخیلاتی دوستی اور برطانوی راج کے خلاف ان کی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔ RRR نے دو نامزد (کیٹگریز) میں سے - ’اصلی گانا‘ ناٹو ناٹو - ایک ہی ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم بہترین موشن پکچر برائے غیر انگریزی فلم کی ٹرافی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ راجامولی کی بلاک بسٹر بہترین موشن پکچر نان انگلش ایوارڈ ارجنٹائن کی فلم ارجنٹینا، 1985 سے ہار گئی۔