گجرات کے بھروچ میں منعقدہ 'اتکرش سماروہ' سے Utkarsh Samaroh in Bharuch ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج کا اتکرش سماروہ واقعی بہت اچھا ہے، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب حکومت مخلصانہ طور پرعزم کے ساتھ مستحقین تک پہنچتی ہے تو اس کے کتنے ہی ثمر آور نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مبارکباد دینا چاہوں گا بھروچ ضلع انتظامیہ کو، گجرات حکومت کو چار سماجی تحفظ کی اسکیموں کی صد فیصد نفاذ کے لیے آپ سب بہت بہت مبارکباد کے مستحق ہیں۔PM Modi On Welfare Of Poor
یہ بھی پڑھیں: Satyapal Malik On Modi Govt: ہندو مسلمان اکٹھے ہو جاؤ، روزی روٹی کے سوال پر لڑو، ستیہ پال ملِک
وزیر اعظم نے کہاکہ ابھی جب میں ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات کر رہا تھا، میں دیکھ رہا تھا کہ وہ کتنے مطمئن ہیں۔ کتنے پراعتماد ہیں۔ مصیبتوں سے نمٹنے میں حکومت کی طرف سے تھوڑی سی مدد بھی ہو جائے تو جذبہ بلند ہو جاتا ہے اور مصیبت خود ہی مجبور ہو جاتی ہے اور مصیبت کا سامنا کرنے والا مضبوط ہو جاتا ہے۔ میں آج سب سے بات کرتے ہوئے اس کا تجربہ کر رہا تھا۔ جن بہنوں، خاندانوں نے ان چار اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے، میرے قبائلی سماج کے بھائیو! اور بہنو! ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ اطلاعات کی کمی کی وجہ سے اسکیموں کے فائدے سے محروم رہتے ہیں۔ PM Modi On Welfare Of Poor
یو این آئی