ETV Bharat / bharat

مظفرنگر پولیس کو ملی تین بڑی کامیابیاں ، تین گروہ گرفتار - ssp city abhishek yadav

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو کے ذریعے چلائی جارہی مہم میں مظفر نگر پولیس کو تین بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ مظفر نگر ایس پی سٹی نے پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

مظفرنگر پولیس کو ملی تین بڑی کامیابیاں ، تین گروہ گرفتار

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 2:42 AM IST

پریس کانفرنس کے دوران ایس پی سٹی مظفر نگر نے بتایا کہ مظفر نگر کی تھانہ نئی منڈی پولیس نے بین ریاستی گاڑی چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ پانچ ، چھ مہینوں سے گاڑی چوری کی وارداتیں انجام دے رہا تھا۔

پولیس نے پکڑے گئے گروہ کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ درجنوں کٹی ہوئی گاڑیوں کے پارٹس برآمد کیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ زیادہ تر پرانی گاڑیاں چوری کیا کرتے تھے اور ضلع شاملی میں فروخت کر دیا کرتے تھے ان میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مظفرنگر پولیس کو ملی تین بڑی کامیابیاں ، تین گروہ گرفتار

دوسری جانب مظفرنگر کی شہر کوتوالی پولیس کو بھی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے لوٹ کی واردات میں ملوث ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ 11 جون کو مین پوری کے رہائشی روہت جو ایک پرائیویٹ ٹیکسی چلاتا ہے ، ملزمین نے روہت سے دہلی میں ٹیکسی بک کروائی اور راستہ میں ہتھیاروں کی نوک پر اس کی پرائیویٹ ٹیکسی کو چھین لیا تھا۔

یہ بھی پڑہیں : مرادآباد: طالب علم کے اکاؤنٹ سے 85 ہزار کی چوری

روہت نے شہر کے کوتوالی تھانہ میں تحریر دی تھی جس کے بعد پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی اس ٹیم نے اس لوٹ کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے لوٹی گئی گاڑی برآمد کرلی۔

مظفر نگر کے تھانہ سیول لائن پولیس نے شہر میں موبائل اور چین چھیننے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی تھی اس ٹیم نے تین افراد کو گرفتار کیا۔ یہ تینوں افراد لوگوں کے موبائل چھین لیتے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.