مظفر نگر میں بڑھتی ہوئی بائیک چوری وارداتوں کو روکنے کے لیے ایس ایس پی مظفرنگر کی ہدایت پر پولیس نے مہم چلائی ہے۔
جس پر آج شہر کوتوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بھلا ٹریڈرز شہاب الدین پور روڈ سے ایک ملزم گوروپال رہائشی ضلع شاملی قصبہ جھنجانا کو گرفتارکیا۔
اس کے قبضے سے پولیس نے تین موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا میں مسافروں کو لوٹنے والے چار ملزمین گرفتار
مظفرنگر سی او سٹی کلدیپ کمار نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماسٹر چابی سے بائیکس چوری کرتا تھا۔
اسکے علاوہ دوسری ریاستوں میں بھی اس کے خلاف شکایتیں درج ہیں۔