ETV Bharat / bharat

Mohammad Zubair: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو مظفر نگر کی عدالت کا سمن - محمد زبیر

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر Mohammad Zubair کو مظفر نگر کی عدالت نے دھمکی دینے کے ایک معاملے میں 20 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ ہندو رہنما انکور رانا نے 13 مئی 2021 کو محمد زبیر کے خلاف تھانہ چرتھاول میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے یوپی میں درج زبیر پر تمام کیسز میں ضمانت دے کر تمام کیسز کو دہلی منتقل کر دیا تھا۔

Etv BharatMohammad Zubair
Etv Bharatآلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر
author img

By

Published : Aug 4, 2022, 11:00 PM IST

مظفر نگر: ضلع عدالت نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر Mohammad Zubair کو دھمکی دینے کے ایک معاملے میں 20 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ آلٹ نیوز کے شریک بانی زبیر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خبر کے بارے میں بات کرنے پر ایک ہندوتوا رہنما کو فون پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ دفاعی وکیل سید مزمل حیدر نے بتایا کہ چرتھاول تھانے کے علاقے کے ہندو رہنما انکور رانا نے 13 مئی 2021 کو آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف تھانہ چرتھاول میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ انکور رانا نے الزام لگایا تھا کہ زبیر نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے حوالے سے سدرشن چینل کی رپورٹ کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔

ایک ہندو رہنما انکور رانا نے بتایا تھا کہ اس سلسلے میں انہوں نے زبیر سے بات کی ہے۔ فون پر گفتگو کے دوران زبیر نے انکور رانا کو گالی دی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ ایڈوکیٹ سید نے بتایا کہ زبیر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 192، 504 اور 506 کے تحت چرتھاول پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:
Muhammad Zubair: محمد زبیر 23 دن بعد جیل سے رہا، 2018 میں ایک ٹویٹ پر گرفتار کیا گیا تھا

پولیس نے معاملے کی جانچ کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے زبیر کو طلب بھی کرلیا ہے، زبیر کو 20 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ زبیر کے خلاف یوپی کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔ ان میں سیتا پور کے خیرآباد، لکھیم پور کھیری کے محمدی تھانے، غازی آباد کے لونی بارڈر تھانے، ہاتھرس کے سکندراؤ اور کوتوالی تھانے اور مظفر نگر کے چتھاوال تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ جس میں سپریم کورٹ نے زبیر کو ضمانت بھی دے دی اور ان تمام کیسز کو دہلی منتقل کردیا ہے۔ زیادہ تر کیسز میں چینلز کے اینکرز پر طنزیہ تبصرہ کرنے، ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور دیوی دیوتاؤں کی توہین کرنے کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز پوسٹس کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.