ETV Bharat / bharat

نئے کورونا وائرس کے لیے بھی ویکسین مؤثر - کورونا وائرس کی نئی شکل

کووڈ 19 ویکسین سے کسی بھی تغیر کو روکنے کا امکان ہے کیونکہ یہ معمولی تغیرات ہیں جو ایک یا دو یا زیادہ سے زیادہ دس مقامات پر ہوتے ہیں لہذا اصولی طور پر ویکسین تبدیل شدہ وائرس کے لہر کو روکنے میں بھی مؤثر ثابت ہوگی۔

نئے کورونا وائرس کےلیےبھی، ویکسین موثر
نئے کورونا وائرس کےلیےبھی، ویکسین موثر
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 8:23 AM IST

Updated : Dec 23, 2020, 8:54 AM IST

برطانیہ (یوکے) میں پائے جانے والے ایک نئے کورونا وائرس کے بارے میں خدشات کے درمیان، کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر منڈے نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس میں تغیر ویکسین کا اثر متاثر نہیں کرے گا کیونکہ ویکسین جسم کی مجموعی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے کیونکہ برطانیہ میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ وائرس کی نئی شکل زیادہ متعدی ہے۔

ڈاکٹر منڈے نے اے این آئی کو بتایا کہ 'کورونا وائرس میں تغیر کو کسی بھی طرح سے ویکسین کی نشوونما پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے۔ کووڈ 19 ویکسین سے کسی بھی تغیر کو روکنے کا امکان ہے کیونکہ یہ معمولی تغیرات ہیں جو ایک یا دو یا زیادہ سے زیادہ دس مقامات پر ہوتے ہیں لہذا اصولی طور پر ویکسین تبدیل شدہ وائرس کی لہر کو روکنے میں بھی موثر ثابت ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'تبدیل شدہ وائرس مہلک ہے یا نہیں اس کے نتائج کے لحاظ سے، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے لہذا جب تک بیماری کے حتمی نتائج سامنے نہیں آتے۔ اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم ہمیں اس بات کو مد نظر رکھنا چاہیے کہ نیا وائرس ایک فرد سے دوسرے فرد میں زیادہ منتقل ہوتا ہے جس کی اطلاع سائنسدانوں نے دی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا کی نئی شکل کا کوئی وجود نہیں

Last Updated : Dec 23, 2020, 8:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.