اتر پردیش کے بارہ بنکی میں مسلسل سماجی سرگرمیوں اور وکاس بھون ملازمین کے مفاد میں فکرمند رہنے والے وکاس بھون ایس پی سنگھ اور ضلع صدر مصطفیٰ خاں کی کوششوں سے ملازمین کے لئے خاص کووڈ-19 کے ٹیکا کاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
کیمپ کے منعقد ہونے سے ملازمین کو کافی سہولت ہورہی ہے۔ اس سے لوگوں کا کام متاثر ہوئے بغیر ٹیکا کاری مکمل ہوگئی۔
واضح ہو کہ کووڈ-19 کی ٹیکا کاری اس وقت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔
ٹیکا کاری کے لئے بھیڑ سے لوگوں کا پورا دن خراب ہورہا ہے۔
حکومتی ملازمین کے لئے کام کے ساتھ ٹیکا لگوانا بڑا مسئلہ تھا۔
ایسے میں اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے وکاس بھون کرمچاری سنگھ کے ضلع صدر مصطفیٰ خاں نے سی ایم او رام جی ورما سے کیمپ کی گزارش کی۔
ان کی گزارش پر محکمہ صحت کی جانب سے وکاس بھون میں خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں وکاس بھون کے تمام ملازمین اور افسران نے اپنی ٹیکا کاری کروائی۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا: ویکسین کے دوسرے ڈوز کے لیے سنیچر کا دن مختص
کیمپ کے اہتمام سے افسران اور ملازمین کافی خوش نظر آئے۔
انہوں نے اس کے لئے مصطفیٰ خاں کی ستائش کی اور کہا کہ ان کی وجہ سے حکومتی کام متاثر ہوئے بغیر ٹیکا کاری مکمل ہوگئی۔