ETV Bharat / bharat

The Kashmir Files Movie Shooting: جانیے، فلم 'دی کشمیر فائلز' کی شوٹنگ کہاں ہوئی اور کن چیلنزوں کا سامنا ہوا

فلم ’دی کشمیر فائلس‘ The Kashmir Files Movie کی 90 فیصد شوٹنگ مسوری میں ہوئی ہے۔ فلم میں کشمیر کے لال چوک کا منظر مسوری کی لائبریری میں شوٹ کیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمسازوں کو مقامی لوگوں کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا، جانیے کیوں؟

جانیے، فلم 'دی کشمیر فائلز' کی شوٹنگ کہا ہوئی اور کن چیلنزوں کا سامنا ہوا

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 6:29 PM IST

مسوری: کشمیری پنڈتوں پر مبنی فلم 'دی کشمیر فائلز' The Kashmir Files Movie ملک بھر میں زیر بحث ہے۔ فلم کو اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 'دی کشمیر فائلز' کی زیادہ تر شوٹنگ مسوری میں ہوئی ہے۔ فلم کے وہ تمام مناظر جو آپ کے خیال میں کشمیر کے ہیں، دراصل وہ مسوری کے ہیں۔

فلم 'دی کشمیر فائلز' کی شوٹنگ کہاں ہوئی اور کن چیلنزوں کا سامنا ہوا

آپ کو بتا دیں کہ فلم 'دی کشمیر فائلز' کی 90 فیصد شوٹنگ اتراکھنڈ میں کی گئی ہے۔ اس کی زیادہ تر شوٹنگ دہرادون اور مسوری میں ہوئی ہے۔ بالی وڈ فلم 'دی کشمیر فائلس' کے لیے لائن پروڈکشن کا کام دہرادون کی لائن پروڈکشن کمپنی دی بز میکرز نے کیا ہے۔ یہ پروڈکشن کمپنی اتراکھنڈ کی کمپنی ہے۔ اس میں کام کرنے والے زیادہ تر لوگ بھی اتراکھنڈ سے ہیں۔

'دی کشمیر فائلز' کے لائن پروڈیوسر گورو گوتم نے بتایا کہ کشمیر فائلس کی شوٹنگ تین سال قبل شروع ہوئی تھی۔ ابتدائی مرحلے میں اس فلم کی شوٹنگ ہماچل کے پہاڑی علاقے میں کرنے کا منصوبہ تھا۔ لیکن دی بز میکرز لائن پروڈکشن کمپنی نے اس فلم کے ڈائریکٹر وویک رنجن اگنی ہوتری سے کہا کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ اتراکھنڈ میں کریں۔

لائن پروڈکشن کمپنی نے وویک رنجن اگنی ہوتری کو بتایا کہ اتراکھنڈ میں بھی بہت اچھے مقامات ہیں، جن پر ایک بار غور کرنا چاہیے۔ جس کے بعد وویک رنجن اگنی ہوتری نے اس فلم کے لیے اتراکھنڈ کے مسوری سمیت کئی علاقوں کا انتخاب کیا۔ اسی لیے فلم بنانے والوں نے مسوری کے وادیوں کو بالکل کشمیر بنانے کا کام کیا ہے۔ مسوری کی وادیاں کشمیر کی وادیوں سے کم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Reactions on Film the Kashmir Files: کشمیر فائلز فلم پر کشمیری مہاجر پنڈت کیا سوچتے ہیں؟

وہیں فلم 'دی کشمیر فائلز' کو وزیر اعظم مودی سمیت ریاستی حکومتوں کی طرف سے بھی سراہا جا رہا ہے۔

'دی کشمیر فائلز' کے لائن پروڈیوسر پوروبالی نے بتایا کہ 'دی کشمیر فائلز' کو فلمانا ان کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ پرو بالی بتاتے ہیں کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمائے گئے کئی مناظر ہنگامہ برپا کررہے تھے۔ جب شدت پسند کی طرف سے ترنگا گرائے جانے کا منظر مسوری لالاٹیبہ علاقے میں فلمایا گیا تو مقامی لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔ کیونکہ کوئی بھی بھارتی ایسا منظر برداشت نہیں کر سکتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.