ETV Bharat / bharat

تریپورہ میں پرتشدد واقعات: حکومت پر راہل گاندھی کی سخت تنقید - تشدد کرنے والوں کی پشت پناہی کررہی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کب تک اندھی اور بہری ہونے کا ناٹک کرتی رہے گی۔کانگریس رہنما راہل گاندھی نے تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کب تک اندھی اور بہری ہونے کا ناٹک کرتی رہے گی۔

Muslims are being brutalised in Tripura, says Rahul Gandhi
تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف تشدد پر راہل گاندھی کا طنز
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 9:20 PM IST

Updated : Oct 28, 2021, 9:41 PM IST

شمالی تریپورہ ضلع کے سب ڈویژن پانیساگر میں دو روز قبل وشوا ہندو پریشد کی ریلی کے دوران پیش آئے پرتشدد واقعات میں مساجد، دکانوں اور مکانات پر حملہ کرکے نقصان پہنچایا گیا۔ بنگلہ دیش میں درگا پوجا کے دوران ہوئے تشدد کے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی، جبکہ اس دوران مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران تقریباً 8 مساجد اور سینکڑوں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئیں، لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے پرتشدد واقعات کے خلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی گئی۔

Muslims are being brutalised in Tripura, says Rahul Gandhi
حکومت کب تک اندھی، بہری ہونے کا ناٹک کرتی رہے گی

اس ضمن میں کانگریس کے سابق صدر و سینیئر رہنما راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ پر لکھا کہ ’تریپورہ میں ہمارے مسلمان بھائیوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ مذہب کے نام پر نفرت و فساد پھیلانے والے ہندو نہیں ہے بلکہ وہ ڈھونگی ہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ' حکومت کب تک اندھی، بہری ہونے کا ناٹک کرتی رہے گی۔'

Last Updated : Oct 28, 2021, 9:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.