ETV Bharat / bharat

Youth Beaten to Death by Mob in Mumbai: ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

ممبئی کے کاندیولی علاقے سے ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں چوری کے شبہ میں لوگوں نے مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کردیا۔ زخموں کی تاب نہ لاکر نوجوان نے دم توڑ دیا۔ Muslim Youth Beaten to Death by Mob وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایف ایس ایل رپورٹ کا انتظار ہے۔

muslim-youth-beaten-by-mob-in-mumbai
پھر ہجومی تشدد کا شکار ہوا ایک مسلم نوجوان
author img

By

Published : Jan 28, 2022, 5:59 PM IST

ممبئی: اطلاعات کے مطابق 13 جنوری کی رات کاندیولی کے دامو نگر علاقے میں 26 برس کے شاہ رخ شیخ نام کے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو کئی لوگوں نے چوری کے شبہ میں پکڑ کر بری طرح سے زدوکوب کیا۔ دل دہلا دینے والا یہ سانحہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مشتعل ہجوم مقتول مسلم نوجوان کو لاتوں، گھونسوں، لاٹھیوں اور رسیوں سے پیٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

خبروں کے مطابق مشتعل ہجوم نے مار پیٹ کے بعد شاہ رخ شیخ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شاہ رخ کو اسپتال لے گئی۔

پولیس کے مطابق ہسپتال میں علاج کے بعد ڈاکٹر نے انہیں گھر جانے کو کہا اور اس معاملے میں مارپیٹ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ اسی دوران 15 جنوری کی رات پولیس کو پتہ چلا کہ شاہ رخ کی موت ہوگئی ہے۔ Muslim Youth Beaten to Death by Mob

شاہ رخ کے اہل خانہ نے اس موت کی وجہ شدید مار پیٹ بتائی اور وہ ممبئی پولیس کی جانچ اور کارروائی کو لیکر سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق انہوں نے فوری طور پر شاہ رخ کا پوسٹ مارٹم کرایا اور ڈاکٹروں کے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ واضح ہوا ہے کہ زخموں کی تاب نہ لاکر شاہ رخ نے دم توڑ دیا۔ Auto Driver Beaten to Death by Mob اس موت کے بعد پولیس نے قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔

فی الحال، ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں ایف ایس ایل رپورٹ کا بھی انتظار کر رہی ہے اور پوسٹ مارٹم اور ایف ایس ایل رپورٹ کے بعد ہی اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ملزمین کی شناخت کر لی گئی ہے۔ رپورٹ ملتے ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔ اب تک کی جانکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات سے ایک ہفتہ قبل مقتول اور ملزمین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوارن ملزمین نے دھمکی دی تھی۔ تاحال صرف دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے، وہیں باقی ملزمین پولیس کی پہنچ سے باہر بتائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.