ETV Bharat / bharat

Boycott TV Debates: 'علماء اور دانشوروں سے ٹی وی ڈیبٹس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل' - ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کریں

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک پریس نوٹ جار کرکے علما اور دانشوروں سے ڈی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈیبٹس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ AIMPLB Asks Muslim scholars Not to Appear on TV Debates

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 7:06 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے پریس نوٹ میں کہاکہ صدر بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی، نائبین صدر بورڈ مولانا سید جلال الدین عمری، مولانا سعید احمد عمری، مولانا سید شاہ فخر الدین اشرف، مولانا سید ارشد مدنی ،ڈاکٹر سید علی محمد نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں علماء اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کریں, جس کا مقصد محض اسلام اور مسلمانوں کی تضحیک اور استہزا ہے۔' AIMPLB asks Muslim scholars, Maulana not to appear on TV debates

ان پروگراموں میں شرکت کرکے وہ اسلام اور مسلمانوں کی کوئی خدمت تو نہیں کرپاتے بلکہ بالواسطہ اپنی رسوائی اور اسلام و مسلمانوں کے استہزا کا سبب بن جاتے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد بھی کسی تعمیری بحث کے ذریعہ کسی نتیجے تک پہنچنا نہیں ہوتا بلکہ محض اسلام اور مسلمانوں کا مذاق اڑانا اور بدنام کرنا ہوتا ہے۔ یہ چینلس اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لیے کسی مسلم چہرہ کو بھی اس بحث کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہمارے علماء اور دانشور نادانستگی میں اس سازش کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اگر ہم نے ان پروگراموں اور چینلس کا بائیکاٹ کیا تو نہ صرف اس سے ان کی TRP گھٹے گی بلکہ وہ اپنے مقصد میں بھی بری طرح ناکام ہو جائیں گے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.