ETV Bharat / bharat

Muslim Religious Leaders Meeting مظفر نگر میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ

author img

By

Published : Oct 9, 2022, 4:17 PM IST

دہلی میں ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے بڑے 'سدبھونا اجلاس' کے حوالے سے مظفر نگر میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس دوران ملک میں مسلمانوں کے خلاف ہو رہے ماب لنچینگ، وقف بورڈ کی جائیدادوں اور مدارس کے سروے کے مسئلہ پر غوروفکر کیا گیا۔Muslim Religious Leaders Meeting

Muslim Religious Leaders Meeting
مظفر نگر میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ

مظفر نگر: مظفر نگر کے مسلم اکثریتی علاقے کی مسجد عمر خان میں جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان نے 13 نومبر کو دہلی میں ہونے والی ایک بڑی اجلاس کے لیے آج مسلم مذہبی رہنماؤں اور جمیعت کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری حضرت مولانا حکیم الدین نے وقف بورڈ کی جائیدادوں اور مدارس کے سروے کے مسئلہ پر حکومت کو نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی مولانا حکیم الدین نے ماب لینچنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ماب لینچنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گجرات میں تین پولیس اہلکاروں نے مسلم نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں سے پیٹا اور عوام تماشائی بن کر تالیاں بجاتے رہے، یہ انتہائی شرمناک ہے۔ ایسے واقعات ہندوستان میں نہیں ہونے چاہئیں۔Muslim Religious Leaders Meeting

انہوں نے کہا کہ وقف کی جائیداد اور مدارس کی چھان بین ہو چکی ہے، اب اس میں کیا کہیں گے، ہم نے پہلے کچھ نہیں کہا تھا، تحقیقات بھی چل رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد کیا ہوتا ہے، دیکھا جائے گا۔ اگر پی ایف آئی پر پابندی لگ چکی ہے تو اس کے بارے میں کیا کہیں، اگر ہم بولیں گے تو پی ایف آئی پر سے پابندی نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سدبھاونا اجلاس کے لیے کام کر رہے ہیں اور اسی لیے آج جمعیۃ علماء ہند کے لوگ مظفر نگر میں جمع ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Saifullah Rahmani on Bulldozer Culture بلڈوزر کلچر غیر جمہوری اور ظالمانہ طرز عمل، خالد سیف اللہ رحمانی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کوئی خوف نہیں، ہم اس ملک کے شہری ہیں، اس ملک پر ہمارا بھی حق ہے۔ ہم لوگوں کو صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ تعلیم یافتہ بنیں اور محنت کریں اور ساتھ ہی اپنے ملک کے وفادار رہیں، ہم جہاں بھی رہیں، ٹرین یا بس، ہمارے معاشرے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ جو بھی ماب لنچنگ کا واقعہ ہو رہا ہے وہ غلط ہو رہا ہے، بڑی تعداد میں ماب لنچنگ کے واقعات ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.