ETV Bharat / bharat

Prisoner  Beard Cut In Jail راج گڑھ جیل میں دو مسلم قیدیوں کی داڑھی کاٹنے کا معاملہ

راج گڑھ جیل میں بند دو مسلم قیدیوں کی داڑھی کاٹنے کے معاملے نے زور پکڑ لیا ہے۔ دونوں افراد نے کلکٹر سے شکایت کرتے ہوئے جیلر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں مشہور مصنفہ اروندھتی رائے نے بھی اس معاملے کو لے کر ٹویٹ کرکے حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کم از کم ایسے واقعات پر کارروائی کرنی چاہئے۔ Muslim prisoner beard issue

Muslim prisoner beard issue
راج گڑھ جیل میں دو مسلم قیدیوں کی داڑھی کاٹنے کا معاملہ
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 9:54 PM IST

راج گڑھ: مدھیہ پردیش کے راج گڑھ جیل میں بند دو مسلم قیدیوں کی داڑھی کاٹنے کے معاملے نے زور پکڑ لیا ہے۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد دونوں قیدیوں نے کلکٹر سے شکایت کی ہے اور جیلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے میں مصنفہ اروندھتی رائے نے بھی ٹویٹ کرکے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ arundhti roy on muslim prisoner beard

یہ ہے پورا معاملہ: معلومات کے مطابق واحد اور کلیم کو دفعہ 151 کے تحت جیل بھیجا گیا تھا۔ یہ دونوں مسلمان داڑھی رکھتے تھے لیکن جیل پہنچتے ہی ان کی داڑھی کاٹ دی گئی تاہم دونوں جیل جانے کے اگلے ہی دن رہا ہو گئے۔ جیل سے رہائی کے بعد مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر واحد اور کلیم نے کلکٹر سے شکایت کرتے ہوئے جیلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Muslim prisoner beard issue

Muslim prisoner beard issue
راج گڑھ جیل میں دو مسلم قیدیوں کی داڑھی کاٹنے کا معاملہ

جیل سے رہائی کے بعد کلیم کا کہنا تھا کہ جیل میں اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ داڑھی کاٹنے سے دل کو تکلیف پہنچی ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کا بھی ارادہ کر لیا تھا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد کلیم اور واحد سوسائٹی کے لوگوں کو اپنے ساتھ لے گئے اور کلکٹر سے جیلر کی شکایت کی۔ کلکٹر کو دیے گئے میمورنڈم میں انہوں نے جیلر پر الزام لگایا کہ جیلر نے ان کی داڑھی زبردستی کاٹی ہے۔ جس سے اسے تکلیف ہوئی ہے۔ دونوں نے میمورنڈم کے ذریعہ مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں اس معاملے پر جیلر این ایس رانا نے کہا کہ کسی کی داڑھی زبردستی نہیں کٹوائی گئی۔ جتنے بھی قیدی آتے ہیں، ان کی داڑھی بنوائی جاتی ہے اور جو قیدی جس بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہے وہ اپنی مرضی سے داڑھی رکھ سکتا ہے اور اس کے سامنے کسی کی داڑھی زبردستی نہیں کاٹی گئی۔ داڑھی جیل مینوئل کے مطابق ہی کاٹی گئی ہوگی لیکن پتا نہیں ان کی داڑھی کیسے کٹی؟

اس معاملے میں کلکٹر ہرش ڈکشٹ نے بتایا کہ جیل سپروائزر سے ویڈیو اور تحریری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ اگر ویڈیو فوٹیج میں کوئی قابل اعتراض چیز پائی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔ جیل سپروائزر نے بتایا کہ مسلمان قیدیوں کو ایک انچ تک داڑھی رکھنے کی اجازت ہے۔ ویڈیو اور تحریری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی حقیقت معلوم ہو سکے گی۔ MP Muslim prisoner beard

یہ بھی پڑھیں: ghaziabad viral video case: لونی میں بزرگ کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلی رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.