حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک مسلم شخص نے گنیش چترتھی کے موقع پر گنیش کی مورتی نصب کرکے ہندو مسلم بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ رام نگر کے رہنے والے محمد صدیقی نامی شخص نے اپنے دوستوں کے ساتھ گنیش کی مورتی نصب کی اور پنڈال کو شاندار روشنیوں اور ہاروں سے سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر محمد صدیق نے کہا کہ وہ 18 سال سے گنیش کی مورتی نصب کر رہے ہیں تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ سب کو بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہیے۔ میں اپنے دوستوں کے درمیان ہندو اور مسلم کی کوئی تفریق نہیں کرتا۔ میرے ہندو دوست مسجد آتے ہیں، رمضان کے دوران وہ ہماری افطار میں بھی شریک ہوتے ہیں۔ میں نے مورتی لگانے کی تمام اجازت لے لی ہے۔ میں نے ایک انادان کیا جس کے بعد مجھے بہت ترقی ملی ہے اور علاقے کے لوگ میری بہت عزت کرتے ہیں۔ ہم 9ویں دن مورتی کا وسرجن کریں گے۔Muslim man installs Ganesh idol in Hyderabad
ان کے ایک دوست وردھن ریڈی نے بتایا کہ وہ ایل بی نگر سے بھگوان گنیش کا آشیرواد لینے آیا ہے۔ہر سال ہم یہاں آکر مورتی دیکھتے ہیں۔ مورتی بہت اچھی ہے اور اس مورتی کی پوجا کرنے کے بعد زندگی میں کافی اچھی چیزیں ہونے لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوتی ہے کہ ایک مسلم شخص مورتی لگا رہا ہے۔ ہندو اور مسلمان مل کر یہ تہوار مناتے ہیں اور وہ ہمارے تہواروں میں آتے ہیں اور ہم ان کے تہواروں میں جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Ruby Khan Performs Ganesha Visarjan روبی آصف خان نے گنگا میں گنیش مورتی وسرجن کی
وینکٹیش شرما نے کہا کہ دوستوں کا گروپ 12 سال سے گنیش چترتھی پر مورتی کی تنصیب کر رہا ہے اور وہ پوجا میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ گنیش چترتھی پر گنیش کی مورتی کو لگاتے ہوئے 12 سال ہو گئے ہیں۔ یہاں تمام دوست مل کر جشن مناتے ہیں۔ صدیقی نہ صرف مورتی کی تنصیب کرتے ہیں بلکہ پوجا میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ اس سے ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے۔