ETV Bharat / bharat

مسلم خواتین کے موبائل نمبر سوشل میڈیا پر وائرل، خواتین کمیشن نے لیا نوٹس

جولائی 2021 میں مسلم خواتین کو سوشل میڈیا پر نیلام کیے جانے کی ایک ایپلیکیشن منظر عام پر آئی تھی جس پر اقلیتی طبقے میں تذبذب پھیل گیا تھا تاہم چند ہفتوں بعد اب ایک اور شخص کے ذریعے مسلم خواتین کے نام، پتے اور موبائل نمبرز سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر گردش کر رہے ہیں۔اس سنسنی خیز قدم سے مسلم خواتین دوبارہ پریشان ہورہی ہیں حالانکہ دہلی خواتین کمیشن معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

muslim girls mobile numbers and and address viral on social media, delhi women commission notice
مسلم خواتین کے موبائل نمبر سوشل میڈیا پر وائرل، خواتین کمیشن نے لیا نوٹس
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 5:40 PM IST

Updated : Aug 2, 2021, 6:17 PM IST

دراصل یہ معاملہ 11 جولائی کا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ وائرل ہوا، جس کے مطابق کنال شرما نام کے ایک نوجوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے متنازعہ پوسٹ کیا جس میں مسلم خواتین کے بارے میں غیر مہذبانہ تبصرے کیے گیے ہیں اور دوسرے لوگوں کو مسلم خواتین کے ساتھ عصمت دری جیسے واقعات کے ارتکاب کی ترغیب دی۔

دیکھیں ویڈیو

پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس جیسے نعرے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ایسا کرنے کے لیے کنال نے باقاعدہ آن لائن ایک فہرست بھی جاری کی۔ جس میں مسلم لڑکیوں سے نازیبا تعلقات قائم کرنے کے لیے اکسایا گیا تھا۔ اس میں مسلم خواتین کے نام فون نمبرز اور ایدریس لکھے ہیں جب کہ فہرست کے آخر میں ڈیڈیکیٹڈ ٹو آل ہندو بوائز لکھا گیا ہے۔ یہ فہرست سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

کنال شرما کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی ٹویٹر پر غازی آباد پولیس کو ٹیگ کیا جانا شروع ہو گیا جس کے بعد غازی آباد پولیس نے اپنا بیان جاری کیا کہ 'سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کے ذریعے کی گئی متنازعہ پوسٹ کا تعلق غازی آباد سے نہیں ہے بلکہ یہ شخص دہلی کا رہنے والا ہے اس معاملے میں دہلی پولیس کو آگاہ کیا جا چکا ہے'۔

اس کے بعد گذشتہ شب دہلی خواتین کمیشن کے چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ٹویٹ کر کےکہا کہ یہ بے حد گھٹیا حرکت ہے ہے جس کے لیے کنال شرما نام کا یہ آدمی سلاخوں کے پیچھے ہونا ضروری ہے، انہوں نے غازی آباد پولیس سے ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرنے کی بات کہی۔

notice
نوٹس

جس کے بعد غازی آباد پولیس کی جانب سے پھر سے ٹویٹ کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ معاملہ دہلی کا ہے اس لیے دہلی پولیس کو اس معاملے کی جانکاری دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

Islamophobia: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت سے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سواتی مالیوال سے بات کرنے کی کوشش کی جس میں ان کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

Last Updated : Aug 2, 2021, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.