ETV Bharat / bharat

Muslim Girl Marriage To Hindu Boy دوست کی بیوی سے ہندو لڑکے نے کی شادی - دوست کی بیوی سے ہندو لڑکے نے کرلی شادی

مسکان خاتون اور رام کمار نے گزشتہ دنوں بہار کے بھاگلپور پیرپینتی کالی مندر میں پندو رسم و رواج سے شادی کی، حالانکہ ان کی شادی سے مسکان کے گھر والے کافی ناراض ہیں، چونکہ مسکان پہلے سے شادی شدہ ہے۔Muslim Girl Marriage To Hindu Boy

دوست کی بیوی سے ہندو لڑکے نے کی شادی
دوست کی بیوی سے ہندو لڑکے نے کی شادی
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 8:43 PM IST

گوڈہ: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گوڈہ کے مہرما علاقہ کے رہنے والے رام کمار نے مسکان خاتون نامی ایک مسلم لڑکی سے شادی کرلی ہے حلانکہ مسکان خاتون شادی شدہ ہیں اور ابھی تک ان کے شوہر نے ان کو طلاق نہیں دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسکان خاتون کی شادی کچھ دن پہلے ٹھاکر گنگٹی بلاک میں ان کی اپنی برادری کے لڑکے کے ساتھ مسلم رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔ رام، مسکان کے شوہر کا دوست تھا اور اسکا ان کے گھر آنا جانا تھا، اسی دوران دونوں کے درمیان معاشقہ ہوگیا۔ 17 اکتوبر کو دونوں گوڈہ کورٹ پہنچے اور شادی کرلی۔ جب لڑکی کے گھر والوں کو اس کا علم ہوا تو وہ بھی عدالت پہنچ گئے اور لڑکی کو کافی سمجھانے کی کوشش کی، لیکن لڑکی نے والدین کی تمام باتوں سے انکار کیا۔ اس کے بعد دونوں جھارکھنڈ سے بہار آگئے اور یہاں بھاگلپور پیرپینتی کالی مندر میں ہندو رسم و رواج کے ساتھ شادی کی۔ Muslim Girl Marriage To Hindu Boy

دوست کی بیوی سے ہندو لڑکے نے کی شادی

مزید پڑھیں:۔ Muslim Woman Converts To Hinduism مسلم لڑکی نے شادی کے لیے سناتن دھرم اپنایا

دوست کی بیوی سے ہندو لڑکے نے کی شادی
دوست کی بیوی سے ہندو لڑکے نے کی شادی

اس شادی میں وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکنان بھی موجود تھے۔ شادی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکے نے کہا کہ ہم اس شادی سے بہت خوش ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ مسکان خاتون نے عدالت میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی مرضی سے شادی کر رہی ہوں اور اس شادی سے خوش ہوں، لڑکی نے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہوئے پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں پولیس انتظامیہ کی جانب سے لڑکی کو سیکیورٹی فراہم کی گئی اور لڑکی کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.