ETV Bharat / bharat

مسلم فرنٹ کا جموں بند کی حمایت کا اعلان - etv bharat news

جموں میں مختلف ٹریڈ یونینز نے شہر میں 'ریلائنس ریٹیل سٹورز' کھولنے کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کے روز یعنی 22 ستمبر کو 'جموں بند' کی کال دی ہے۔

The Muslim Front Jammu announced its support for the Jammu Bandh call
مسلم فرنٹ جموں نے جموں بند کے کال کی حمایت کا اعلان کیا
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 9:53 PM IST

جموں کے ٹریڈرس ایسوسیشن خطہ جموں میں 100 ریلائنس ریٹیل سٹور کھولنے کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جن کو مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کے علاوہ بیشتر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے۔

ویڈیو

مسلم فرنٹ جموں کے چیئرمین شجاع ظفر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جموں خطہ میں 100 ریلائنس آوٹ لٹ کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے، جس کے بعد چھوٹے دکاندار متاثر ہوں گے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔ جبکہ سرکار نے ترقی کے نام پر اب لوگوں کو برباد کرنا شروع کردیا ہے۔ لہذا انڈین نیشنل کانگریس اس کی پرزور مخالفت کرتا ہے اور ہم 22 ستمبر کے جموں بند کال کی حمایت کرتے ہیں۔

مسلم فرنٹ جموں کے صدر نے کہا کہ ہم تاجر طبقہ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ جنہیں پچھلے تین سالوں کے دوران بھاری مالی نقصان ہوا ہے اور اب جموں میں ریلائنس سٹورز کھولے جارہے ہیں جس سے ہزاروں چھوٹے دکانداروں کی روزی روٹی چھن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ: پیس پارٹی اور راشٹریہ علماء کونسل کا اتحاد، دیگر سیاسی پارٹیوں کو اتحاد کی دعوت

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم فرنٹ تاجر طبقہ اور کاروباریوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اُن کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے پیچھے نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس کے مارٹس کھولے جانے سے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے دکانداروں کا کام ختم ہو جائے گا اور ان کی روزی روٹی ختم ہو جائے گی، جس سے بڑا تاجر خود بخود ختم ہو جائے گا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہم بتادیں کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے صدر ارون گپتا نے ہفتے کو یہاں قریب دو درجن چھوٹی بڑی تجارتی انجمنوں کے نمائندوں کی موجودگی میں 22 ستمبر کو 'جموں بند' کی کال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلائنس سٹورز کا کھلنا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ریلائنس اور مقامی حکومت کو سمجھ آنا چاہیے کہ ہم ایک ہزار لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اور بیس ہزار لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہیں‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا،’’ ریلائنس سٹورز میں کام کرنے والے تقریباً 70 فیصد لوگ باہر سے آئیں گے۔ چھوٹی چھوٹی دکانیں چلانے والے 20 ہزار لوگوں کا بے روزگار ہونا طے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.