ETV Bharat / bharat

یوم آزادی پر اپنے اسلاف کی قربانیاں نئی نسلوں تک پہنچائیں - स्वतंत्रता दिवस में मुसलमानों ने बढ़-चढ़कर भाग लिया

آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ پندرہ اگست کی تقریبات میں اسلاف کی قربانیوں اور آزادی کے بنیادی تصور پر مثبت انداز میں گفتگو کریں۔

یوم آزادی پر اپنے اسلاف کی قربانیاں نئی نسلوں کو پہچائیں

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 10:56 PM IST

آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہاہے کہ ہر سال پندرہ اگست کو ملک گیر سطح پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتاہے، موجودہ دور میں ملک کے اندر جمہوری اقدار اوراس کے سماجی وسیاسی تانے بانے کو غیر معمولی نقصان پہچایا گیا ہے۔جس سے ملک نفرت کے بارودی ڈھیروں پر جارہاہے۔

ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی اور اپنے اسلاف کی خدمات کو اس طرح نہیں یاد کیا، یاکرایا، جیساکہ ہماری ذمہ داری تھی، امید ہی نہیں یقین بھی ہے کہ ہم اپنے مجاہدین آزادی نیز اسلاف کی قربانیوں کے حوالے سے اپنے جلسوں میں مثبت انداز میں گفتگو کریں گے۔

آج جب کہ ہمارے ملک کے اندر آزادی کی 75ویں سالگرہ منائی جائے گی، ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ بھی ہے کہ ہم محض یوم آزادی کا جشن نہ منائیں بلکہ اپنے حقوق کی بازیابی کے ساتھ ملک کے سسٹم میں اپنی حصہ داری بھی طلب کریں کیوں کہ بحیثیت ایک شہری ہم سبھوں کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے۔

یہ بات بالکل واضح ہے کہ مسلمان تحریک آزادی میں بہت آگے آگے رہے ہیں، مسلمانوں نے جنگ آزادی میں بھرپور حصہ لیا تھا، یہ بات بہت مضبوطی کے ساتھ کہنے میں کسی تامل کی ضرورت نہیں اورنئی نسل کو آزادی فکر و انصاف، مساوات اورامن عامہ کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

مزید پڑھیں: دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور کا لیفٹیننٹ گورنر کو خط

مولانا قاسمی نے مدارس، اسکول اورکالج واداروں اورملی کونسل کے مقامی ذمہ داروں سے کہاکہ وہ 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کودرج بالا نکات کو پیش نظر رکھ کر منائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.