ETV Bharat / bharat

گیا: پنچایت انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں مسلم امیدوار کامیاب

ریاست بہار کے ضلع گیا کے دو بلاکس میں ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج بھی آنے لگے ہیں، محمد اظہر نے مکھیا کے عہدے پر جیت درج کی ہے جب کہ اب تک تین وارڈ اراکین کے عہدے پر بھی مسلم امیدوار نے جیت درج کی ہے۔

پنچایت انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں مسلم امیدوار کامیاب

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 1:08 PM IST

ضلع گیا کے گروا اور کونچ بلاک کی کل 34 پنچایتوں کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ صبح آٹھ بجے سے کاؤنٹنگ شروع ہوئی جس کے بعد اب دوپہر بارہ بجے تک نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کے حمایتی کے درمیان خوشی و جشن کا ماحول ہے۔

پنچایت انتخابات کے ابتدائی رجحانات میں مسلم امیدوار کامیاب

وہیں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ جشن کے دوران آپسی جھگڑے نا ہوں۔ ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے باضابطہ اس کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ گاؤں اور علاقے میں نظر رکھیں، جہاں سے جھگڑے کی اطلاع ملے، فوراً کارروائی کریں۔ کاؤنٹنگ مراکز پر بھی کثیر تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

وہیں کاؤنٹنگ مراکز پر انتظامات کے حوالے سے ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے کہا اس مرتبہ صرف امیدوار اور ایک کاؤنٹنگ ایجنٹ کو ہی ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ گزشتہ انتخابات کے مقابلے اس مرتبہ انتظامات مزید بہتر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع کے گروا بلاک کے رکھو ناتھ پور پنچایت سے محمد اظہر نے مکھیا کے عہدے پر جیت درج کی ہے۔ محمد اظہر کو 1287 ووٹ ملے جبکہ دوسری پوزیشن کے امیدوار کو 858 ووٹ ملے ہیں۔ رکھوناتھ پور پنچایت میں آٹھ ہزار 8 سو ووٹرز ہیں، جس میں پانچ ہزار ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہاں اس پنچایت میں 15 سو مسلم ووٹرز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.