اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 20 فروری کو دہلی میں ’ایک بھارت-عظیم بھارت‘ ’مشاعرے‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے بتایا '20 فروری کو یہ مشاعرہ شام چار بجے سے 7 بجے تک ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہوگا جس میں ’ایک بھارت - عظیم بھارت‘ کے عزم سے لیس رنگ ترنگ نظر آئیں گے اور شعراء کے کلام ’آتم نربھر بھارت‘ کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھنے والے بھارت کا احساس کروائیں گے'۔
یہ بھی پڑھیے
عوام کو باہمت بنانے والا شاعر: فیض احمد فیض
نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آل انڈیا مشاعرے میں ملک کے معروف شاعر وسیم بریلوی، محترمہ شبینہ ادیب، منظر بھوپالی، پاپلر میرٹھی، محترمہ صبا بلرامپوری، محترمہ نسیم نکہت، محترمہ ممتاز نسیم، کرنل وی پی سنگھ، سردار سریندر سنگھ شجر، آلوک شریواستو، خورشید حیدر، عقیل نعمانی، ڈاکٹر نیر جلال پوری، سکندر حیات گڑبڑؔ جیسے مشہور شعراء اپنا کلام عوام کو پیش کریں گے۔