مظفرنگر: سابق وزیر اعظم ہند آنجہانی راجیو گاندھی Former Prime Minister Rajiv Gandhi کے یوم پیدائش کے موقع پر ایس ڈی انجینئرنگ کالج، مظفرنگر SD Engineering College Muzaffarnagar میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد ہوا جس کی صدارت سابق ممبر پارلیمنٹ ظفر علی نقوی نے کی اور مشاعرے کی خوبصورت نظامت معروف شاعر ریاض ساغر کھتولوی نے کی. کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے سومانش پرکاش و سماجی کارکن اسعد فاروقی کی کنوینر شپ اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن و ہیومانٹی ویلفیئر سوسائٹی مظفرنگر کے تعاون سے یہ مشاعرہ انتہائی کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہوا، دیر رات ایک بجے تک چلتا رہا. مشاعرے کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سنجیو شرما (سکریٹری صوبائی کانگریس، کمیٹی) رہے۔ Mushaira held in Muzaffarnagar on Rajiv Gandhi Birthday
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر مظفرنگر کانگریس کمیٹی کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ سیکولر فرنٹ، آواز حق، پیغام انسانیت، اردو بیداری فورم، مسلم تیاگی فورم، مائنارٹی اسکولس ویلفیئر سوسائٹی، ساماجک ویلفیئر سوسائٹی، شاعری اینڈ چائے یوٹیوب چینل اور پریتن سنستھا کے عہدیداران و کارکنان، مختلف ہندی اردو اخبارات کے صحافی موجود رہے. شعراء میں خصوصی طور سے میکش امروہوی، نکہت امروہوی، بلال سہارنپوری، ڈاکٹر تنویر گوہر، خورشید حیدر، سمیع زیدی، محمد احمد خاں، ارشد ضیاء، الطاف مشعل، جہاز دیوبندی، ڈاکٹر امیر اعظم امیر، الطاف مشعل نے بہترین کلام پڑھ کر سامعین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔